حکومت میں جو بھی آئیگا اس سے حلف لینے کی ذمہ داری پوری کرونگا، صدر مملکت
اسلام آباد: صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ حکومت میں جو بھی آئے گا عہدے کے تقاضے کے مطابق اس سے حلف لینے کی ذمہ داری پوری کروں گا۔
ایوانِ صدر میں وائس آف امریکا کو دیے گئے انٹرویو میں صدر پاکستان عارف علوی نے کہا کہ وزیر اعظم سے زیادہ تر سرکاری امور کے سلسلے میں ہی رابطہ ہوتا ہے ، جب چیئرمین پی ٹی آئی وزیر اعظم تھے تو ان سے بھی ذاتی معاملات پر کم بات ہوتی تھی۔
انہوں نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی اور فوج کے درمیان مصالحت نہ ہونے کی بہت سی وجوہات تھیں جن کی تفصیل میں نہیں جانا چاہتا، ان کے خلاف مقدمات عدالت میں زیر سماعت ہیں اور بحیثیت صدر عدلیہ پر یقین رکھتا ہوں ۔
صدر مملکت کا کہنا تھا کہ شفاف اور قابل اعتماد الیکشن کے لئے ضروری ہے کہ تمام سیاسی جماعتوں کو لیول پلئنگ فیلڈ ملے ۔
عارف علوی نے کہا کہ جو بھی حکومت میں آئے گا عہدے کے تقاضے کے مطابق اس سے حلف لینے کی ذمہ داری پوری کروں گا۔
انہوں نے کہا کہ نو مئی کے واقعات کی مذمت کی ہے تاہم حکومتوں کو بھی سوچنا چاہیے کہ ایسے حالات پیدا نہ ہوں کہ احتجاج پر تشدد ہو جائے۔
صدر مملکت نے مزید کہا کہ افغان مہاجرین کی واپسی کے فیصلے پر دنیا اور افغان حکومت سے بات چیت کے نتیجے میں نظر ثانی ہوسکتی ہے تاہم یہ فیصلہ وہ فورم ہی کرے گا جہاں اس کا فیصلہ ہوا تھا۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
