
بھارت آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کی کارکردگی پر حواس باختہ
بھارت آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کی کارکردگی پر حواس باختہ ہو گیا۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان میں متحدہ عرب امارات کی سرمایہ کاری سے بھارت میں شدید بے چینی کی لہر جاری ہو گئی۔
بھارت پاکستان میں معیشت کی بحالی کیلئے آرمی چیف کے اقدامات کی بدولت بڑھتی غیر ملکی سرمایہ کاری کے ثمرات سے پریشان ہو گیا، بھارتی میڈیا پاکستانی معیشت کے لئے آرمی چیف کی کاوشوں کو منفی انداز میں پیش کرنے لگا۔
بھارتی تجزیہ نگار نے پاکستان سے بغض کی آڑ میں الزام لگایا کہ متحدہ عرب امارات کی سرمایہ کاری پاکستانی اداروں کی نجکاری کی وجہ بن سکتی ہے۔
متحدہ عرب امارات کی ملک میں حالیہ سرمایہ کاری کی بدولت پاکستان سٹاک ایکسچینج 100 انڈیکس کی تاریخی بلند ترین سطح کو چھو چکا ہے۔
متحدہ عرب امارات کی ملٹی بلین ڈالر سرمایہ کاری کا مقصد خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل (SIFC) کے منصوبوں کو عملی جامہ پہنانا ہے جو بھارت کے لئے تشویش کا باعث ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News