Advertisement
Advertisement
Advertisement

نگراں وزیراعظم سے اماراتی سفیر کی ملاقات؛ دوطرفہ تعاون پر تبادلہ خیال

Now Reading:

نگراں وزیراعظم سے اماراتی سفیر کی ملاقات؛ دوطرفہ تعاون پر تبادلہ خیال

نگراں وزیراعظم سے اماراتی سفیر کی ملاقات؛ دوطرفہ تعاون پر تبادلہ خیال

نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ سے متحدہ عرب امارات کے سفیر حماد عبید ابراہیم سالم الزابی کی ملاقات ہوئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ملاقات میں اماراتی سفیر نے ابوظہبی میں آئندہ سی او پی 28 اجلاس میں شرکت کے لیے وزیراعظم کو باضابطہ دعوت نامہ پیش کیا۔

ملاقات میں دوطرفہ تعاون پر پیش رفت پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے یو اے ای کے سفیر کو مبارکباد دی، اہم عالمی موسمیاتی تبدیلی کانفرنس میں پاکستان کی فعال شرکت کی یقین دہانی کرائی۔

انوارالحق کاکڑ نے دونوں ممالک کے درمیان مضبوط اور وسیع تر روابط پر اطمینان کا اظہار کیا اور توانائی، تجارت، سرمایہ کاری میں تعاون کو مضبوط بنانے پر توجہ دینے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔

Advertisement

اماراتی سفیر حماد عبید ابراہیم سالم الزابی نے کہا کہ پاکستان موسمیاتی تبدیلی کے مذاکرات میں سرکردہ ممالک میں سے ایک ہے، امید ہے کہ پاکستان سی او پی 28 کی کامیابی کو یقینی بنانے میں اپنا کردار ادا کرے گا۔

 نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے کہا کہ اسرائیلی قابض افواج کے ہاتھوں غزہ میں بے گناہ شہریوں کے تشدد اور وحشیانہ قتل کو روکا جائے۔

نگراں وزیراعظم انوار الحق کی سعودی سفیر نواف المالکی سے ملاقات

نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ سے سعودی عرب کے سفیر نواف بن سعید احمد المالکی نے ملاقات کی۔

ملاقات میں نگران وزیر اعظم نے غزہ کی صورتحال پر او آئی سی کے غیر معمولی سربراہی اجلاس کی میزبانی پر سعودی قیادت کی تعریف کی، عرب اور اسلامی ممالک کے درمیان تاریخی اتفاق رائے پیدا کرنے میں ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے کردار کو بھی سراہا۔

ملاقات میں غزہ میں جنگ کے خاتمے اور بے گناہ فلسطینیوں پر اسرائیلی مظالم روکنے میں پاکستان کی سفارتی کوششوں کے بھرپور عزم کا اعادہ بھی کیا گیا۔

Advertisement

اگرآپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج  https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کولائک کریں۔

ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں۔

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
استنبول مذاکرات، وزارتِ خارجہ نے افغان تعلقات پر حقائق دنیا کے سامنے رکھ دیے
مشترکہ پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس، مسلح افواج کے سربراہوں کی تقرری پر آئینی ترمیم کی منظوری
سعودی عرب اور پاکستان کے درمیان حج 2026ء کے انتظامات پر معاہدہ طے پا گیا
‏افغان سرزمین سے پاکستان میں دہشتگردی کے ناقابلِ تردید شواہد ایک بار پھر سامنے آگئے
کمیٹی نے 85 فیصد کام مکمل کر لیا ہے، وزیر قانون اعظم نزیر تارڈ
پاکستان نے کویت کو شکست دے کر ہانگ کانگ سکسز ٹورنامنٹ جیت لیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر