Advertisement
Advertisement
Advertisement

جنسی تشدد کا شکار خواتین کو مدد فراہم کرنے کے لئے حکومت پنجاب کا بڑا اقدام

Now Reading:

جنسی تشدد کا شکار خواتین کو مدد فراہم کرنے کے لئے حکومت پنجاب کا بڑا اقدام
پنجاب حکومت

نگران پنجاب حکومت نے پاکستان ریلویز کا دیرینہ مسئلہ حل کر دیا

جنسی تشدد کا شکار خواتین کو مدد فراہم کرنے کے لئے حکومت پنجاب کا بڑا قدم اٹھا لیا۔

تفصیلات کے مطابق صوبہ پنجاب میں اپنی نوعیت کے پہلے “انٹی ریپ کرائسسز سیل” کے قیام کی تیاریاں مکمل کر لی گئیں۔

حکومت پنجاب اور یونائٹڈ نیشن وومن کے اشتراک سے انٹی ریپ کرائسسز سیل نشتر ہسپتال کے گائنی آوٹ ڈور میں قائم کیا جائے گا، سیل جنسی زیادتی کا شکار خواتین کے میڈیکل  شواہد محفوظ کرنے کے لئے کام کرے گا۔

ایڈیشنل چیف سیکرٹری ساوتھ پنجاب کیپٹن (ر) ثاقب ظفر نے نشتر ہسپتال گائنی آوٹ ڈور کا دورہ اور اجلاس کی صدارت کی جس کے دوران ان کا کہنا تھا کہ جنوبی پنجاب میں انٹی ریپ کرائسسز سیل کا قیام انتہائی احسن اقدام ہے، انٹی ریپ کرائسسز سیل جنسی تشدد کا شکار خواتین کے لئے انصاف کے حصول کا باعث بنے گا، میڈیکل شواہد ضائع ہو جانے کی وجہ سے جنسی تشدد کا شکار خواتین انصاف سے محروم ہو جاتی ہیں۔

ایڈیشنل چیف سیکرٹری ساوتھ پنجاب کا کہنا تھا کہ بہالپور اور مظفرگڑھ میں بھی بہت جلد انٹی ریپ کرائسسز سیل قائم کئے جائیں گے، جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ سیل کو فعال اور موثر بنانے میں بھرپور کردار ادا کرے گا۔

Advertisement

سیکرٹری وومن ڈویلپمنٹ سمیرا صمد نے کہا کہ صوبہ پنجاب کے 38 اضلاع میں انٹی ریپ کرائسسز سیل قائم قائم کئے جا رہے ہیں، ضلع کے کسی بھی تھانے میں ریپ کی ایف آئی آر درج ہونے پر متعلقہ پولیس آفیسر سیل کو مطلع کرے گا، سیل کیس کے شواہد محفوظ بنانے کے لئے متاثرین کے میڈیکولیگل اور فارنزک رپورٹ کے لئے معاونت فراہم  کرے گا، متاثرہ خاتون کو قانونی اور علاج معالجہ کی سہولت بھی فراہم کی جائے گی، انٹی ریپ کراسسز سیل میں انسداد تشدد مرکز برائے خواتین کا ڈیسک بھی قائم کیا جائے گا۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاکستان کے انرجی سیکٹر میں بڑی پیشرفت؛ ترکی کی نیشنل آئل کمپنی کی انٹری
اسلام آباد میں معمولاتِ زندگی بحال، وفاقی پولیس کا شہر بھر سے رکاوٹیں ہٹانے کا فیصلہ
سعد رضوی کے گھر پر چھاپے میں برآمدگی کی تفصیل جاری
ورلڈ اکنامک آؤٹ لک رپورٹ؛ معاشی شرح نمو 3.6 فیصد رہنے کا امکان
نارتھ ایسٹ پمپنگ اسٹیشن پر K-II لائن کی مرمت کا کام شروع
ٹی ایل پی واقعے پر جعلی خبروں کے خلاف بڑا ایکشن شروع
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر