Advertisement
Advertisement
Advertisement

عالمی برادری غزہ میں اسرائیلی مظالم روکنے کیلئے اپنا کردار ادا کرے،صدر مملکت

Now Reading:

عالمی برادری غزہ میں اسرائیلی مظالم روکنے کیلئے اپنا کردار ادا کرے،صدر مملکت
صدر مملکت

“پاکستان کشمیریوں کی حق خودارادیت کی حمایت کیلئے پرعزم ہے”

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ عالمی برادری غزہ میں اسرائیلی مظالم روکنے کیلئے اپنا کردار ادا کرے۔

تفصیلات کے مطابق صدر مملکت سے مسجد الحرام کے امام خطیب ڈاکٹر صالح بن عبداللّٰہ حُمَید نے ملاقات کی جس میں غزہ، اسلاموفوبیا اور عالم اسلام کو درپیش دیگر چیلنجز پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر صدر مملکت نے کہا کہ پاکستان دو ریاستی حل پر مبنی مسئلہ فلسطین کے منصفانہ حل کی بھرپور حمایت کرتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ دنیا کو فلسطینی عوام کی تکلیف کا احساس کرنا چاہیے۔

ڈاکٹر عارف علوی دیگر امور پر گفتگو کرتے ہوئے صدر عارف علوی نے کہا کہ سعوی عرب اور ایران تعلقات بحالی اہم پیش رفت ہے۔

Advertisement

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا مزید کہنا تھا کہ بھارت مقبوضہ جموں و کشمیر کا آبادیاتی تناسب بدل رہا ہے، بھارت مسلمانوں کی نسلی کشی میں ملوث ہے۔

اس دوران مسجد الحرام کے امام خطیب ڈاکٹر صالح بن عبداللّٰہ حُمَید کا کہنا تھا کہ مسلم دنیا نے مسئلہ فلسطین پر متفقہ مؤقف اپنایا ہے، فلسطین میں مظالم روکنے کےلیے مسلم دنیا کی انسانی اور سفارتی امداد کی ضرورت ہے۔

ملاقات میں پاکستان میں سعودی عرب کے سفیر نواف بن سعید احمد المالکی بھی شریک تھے۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں۔

ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں۔

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں۔

Advertisement
Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر فرضی طیارہ حادثہ کی ہنگامی مشق کل ہو گی
پی ٹی اے اور میٹا کا مشترکہ قدم، پاکستان میں انسٹاگرام پر کم عمر صارفین کیلیے فیچر متعارف
سونے اور چاندی کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ ریکارڈ
شہرقائد میں ٹریفک کی خلاف ورزی؛ دوسرے روز بھی ڈھائی کروڑ سے زائد کے ای چالان
بنگلادیش کے وزیرخزانہ کا ایف ٹی او سیکرٹریٹ کا دورہ؛ ڈاکٹر آصف محمود جاہ کی قیادت کو خراجِ تحسین
پاک بحریہ کے بابر کلاس کورویٹ "پی این ایس خیبر" کے فائر ٹرائلز کامیابی سے مکمل
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر