Advertisement
Advertisement
Advertisement

ملکی ترقی و خوشحالی نواز شریف کے سنگ ہے،کیپٹن (ر) صفدر

Now Reading:

ملکی ترقی و خوشحالی نواز شریف کے سنگ ہے،کیپٹن (ر) صفدر
کپٹن ریٹائرڈ صفدر

ملکی ترقی و خوشحالی نواز شریف کے سنگ ہے،کیپٹن صفدر

مسلم لیگ ن کے سربراہ میاں نواز شریف کے داماد اور مریم نواز کے شوہر کیپٹن (ر) صفدر نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ملکی ترقی و خوشحالی میاں نواز شریف کے سنگ ہے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے سربراہ میاں نواز شریف کے داماد اور مریم نواز کے شوہر کیپٹن (ر) صفدر نے تحصیل میئر عامر غنی کی رہائش گاہ پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قائد نواز شریف کی ہدایت پر جنوبی اضلاع کا دورہ کر رہے ہیں، جنوبی اضلاع کی ترقی کیلئے سفارشات مرتب کر کے نواز شریف کو مفصل رپورٹ دیں گے۔

 اس موقع پر سابقہ صوبائی وزیر آپباشی غنی الرحمان کے فرزند عتیق الرحمان اور عامر غنی کو مسلم لیگ ن میں شمولیت کی دعوت بھی دی گئی۔

کیپٹن (ر) صفدر نے کہا کہ خیبر پختونخواہ کی تباہی و بربادی کی اصل وجہ مسلم لیگ ن کو 24 سال تک صوبے میں اقتدار سے محروم رکھنا ہے، انجنیئر امیر مقام اگلا خیبر پختونخواہ کا وزیر اعلیٰ ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ وقت بتا رہا ہے کہ میاں نواز شریف چوتھی بار وزیر اعظم آرہے ہیں، ملک کی ترقی و خوشحالی میاں نواز شریف کے سنگ ہے، ووٹ کے زریعے تبدیلی ہمارا ایمان ہے، فاٹا کو صوبے میں ضم کرنے کے بدولت صوبے کی اہمیت بڑی ہے، دہشت گردی کیخلاف جنگ میں قبائل ا2ر پختونخواہ نے بے مثال قربانیاں دی ہیں، میاں نواز شریف اور مرکزی قائدین خیبر پختونخواہ میں بھر پور انداز میں انٹری کریں گے۔

Advertisement

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں۔

ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں۔

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کراچی: ای چالان سسٹم کے خلاف سندھ ہائی کورٹ میں پٹیشن دائر
فیلڈ مارشل کا دورہ پشاور، افغانستان کو واضح پیغام دے دیا
پی آئی اے کی نجکاری ایک بار پھر تعطل کا شکار ہو گئی
امریکی ناظم الامور کی خواجہ آصف سے ملاقات، دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال
سیکیورٹی فورسز کی اہم کامیابی، ٹی ٹی پی کے نائب امیر قاری امجد کا خاتمہ کر دیا گیا
رواں سال ملک بھر میں کتنی سردی پڑے گی، این ڈی ایم اے نے بتا دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر