Advertisement
Advertisement
Advertisement

ڈیرہ اسماعیل خان میں ٹانک اڈہ کے قریب زور دار دھماکا، 5 افراد جاں بحق

Now Reading:

ڈیرہ اسماعیل خان میں ٹانک اڈہ کے قریب زور دار دھماکا، 5 افراد جاں بحق
دھماکا

ڈیرہ اسماعیل خان میں ٹانک اڈہ کے قریب زور دار دھماکا، 5 افراد جاں بحق

ڈیرہ اسماعیل خان میں ٹانک اڈہ کے قریب زور دار دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں 5 افراد کی جاں بحق ہوگئے۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق ٹانک اڈہ پر پولیس وین کے قریب ہونے والے دھماکے میں جاں بحق افراد کی تعداد 5 ہو گئی ہے جبکہ دھماکے کے بعد فائرنگ کی آوازیں بھی سنی گئیں۔

پولیس نے بتایا کہ ٹانک اڈہ پر پولیس کی نفری لے جانے والی گاڑی پر دھماکا ہوا ہے جس کے نتیجے میں 5 افراد کی جاں بحق جبکہ ایک ٹریفک پولیس اہلکار اور خاتون سمیت 21 افراد زخمی ہو گئے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق تمام زخمیوں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، تاہم دھماکے میں زخمی ہونے والے افراد میں معرزق، عبدالحمید، اسحاق، قدرت اللہ، ناصر، یاسمین، شیرین، قمر زمان شامل ہیں جبکہ زخمیوں میں 2 خواتین، ایک بچی اور ڈگری کالج کی 3 طالبہ بھی شامل ہیں۔

پولیس نے بتایا کہ دھماکا خیز مواد موٹرسائیکل میں نصب کیا گیا تھا، دھماکے میں جاں بحق افراد کی عمریں 15سے بیس سال ہیں۔

Advertisement

ڈیرہ اسماعیل خان میں ہونے والے دھماکے کی سی ٹی وی فٹیج بول نیوز کو موصول ہوگئی ہے، جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ جیسے ہی دھماکے خیز مواد موٹرسائیکل پولیس کی وین کے قریب سے گزری زوردار دھماکہ ہو گیا، جس کے بعد بھاگ دوڑ مچ گئی۔

دوسری جانب نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے ڈیرہ اسماعیل خان میں دہشتگرد حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ جب تک دہشتگردی کا ناسور ارض پاک سے ختم نہیں ہو جاتا تب تک دہشتگردوں کے خلاف ہماری جنگ جاری رہے گی۔

انوار الحق کاکڑ نے حملے میں شہریوں کی شہادت پر گہرے دکھ اور غم کا اظہار کیا اور شہداء کیلئے بلندی درجات اور انکے لواحقین کیلئے صبرِ جمیل کی دعا بھی کی۔

نگران وزیراعظم نے متعلقہ حکام کو زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کی قربانیوں کی بدولت ہی ہم دہشتگردوں کے ناپاک عزائم کو ناکام کرتے آئے ہیں۔

 بعدازاں سابق صدر آصف علی زرداری نے بھی بم دھماکے میں شہید ہونے والے افراد کے لواحقین سے ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ  وفاقی اور خیبر پختونخوا حکومت دہشتگردی کی نرسریوں کے خاتمے کو یقینی بنائے۔

آصف علی زرداری نے ڈیرہ اسماعیل خان میں دہشت گردی کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ محصوم انسانوں کو نشانہ بنانے والے ناقابل معافی ہیں۔

Advertisement

سابق صدر نے بم دھماکے میں زخمی ہونے والوں کی جلد صحتیابی کیلئے بھی دعا کی اور کہا کہ دہشتگرد ملک اور قوم کے دشمن ہیں وطن دشمنوں کا خاتمہ ضروری ہے۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سیکیورٹی فورسز کی اہم کامیابی، ٹی ٹی پی کے نائب امیر قاری امجد کا خاتمہ کر دیا گیا
رواں سال ملک بھر میں کتنی سردی پڑے گی، این ڈی ایم اے نے بتا دیا
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی، 100 انڈیکس 1,732 پوائنٹس گر گیا
وزیراعظم اور صدرمملکت کے درمیان بڑی بیٹھک طے
کراچی: 3 دن میں چار کروڑ روپے سے زائد کے ای چالان کر دیے گئے
باجوڑ میں خوارج کی دراندازی کی کوشش ناکام؛ خارجی کمانڈر سمیت 4 دہشتگرد ہلاک
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر