حکومتی کا دوسرے فیز میں 24 اداروں کی نجکاری کا فیصلہ
وزارت خزانہ نے حکومتی ملکیتی اداروں کیلئے ایس او ایز پالیسی کا اجراء کر دیا، حکومت نے دوسرے فیز میں 24 اداروں کی نجکاری کا فیصلہ کر لیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق بجلی کی ترسیلی اور پیداواری کمپنیوں، مینوفیکچرنگ کمپنیوں کی نجکاری ہوگی جبکہ جام شورو پاور کمپنی، نیشنل پاور پارکس مینجمنٹ کی بھینجکاری ہوگی۔
لاکھڑا پاور جنریشن کمپنی لمیٹڈ، اسٹیٹ پٹرولیم ریفائننگ کی نجکاری دوسرے فیز میں ہوگی۔
فنانشل انسٹیٹیوشنز، رئیل اسٹیٹ ڈویلپمنٹ اینڈ مینجمنٹ کمپنیوں کی نجکاری فہرست میں شامل ہیں۔
سوئی گیس کمپنیوں، زرعی ترقیاتی بنک سمیت 10 مزید اداروں کی نجکاری کی جائے گی۔
یاد رہے کہ ان اداروں کی نجکاری کیلئے آئی ایم ایف کے ساتھ بھی مشاورت کی گئی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
