نگراں وزیراعلیٰ بلوچستان میر علی مردان خان ڈومکی کی زیر صدارت کوئٹہ میٹروپولیٹن کارپوریشن سے متعلق مسائل اور انکے حل کے حوالےسے اجلاس منعقد ہوا ہے۔
تفصیلات کے مطابق اجلاس میں پلاسٹک بیگز کے استعمال پر مکمل پابندی لگانے، ریونیو کلیکشن کو مزید موثر کرنے، کوئٹہ شہر میں پیدا ہونے والے کچرے کی آؤٹ سورسنگ کرنے اور سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کے نظام کو کارگر اور مؤثر بنانے کا فیصلہ کیا گیا۔
اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ شہر میں پیدا ہونے والے کچرے کی آؤٹ سورسنگ کے لیے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ موڈ کے تحت کچرہ اکٹھا کرنے اور ویسٹ مینجمنٹ پلان کے تحت اس پر مکمل ہوم ورک کرنے کے بعد تفصیلی تجاویز کے ساتھ اسے آئندہ کابینہ اجلاس میں پیش کیا جائے۔
اجلاس کو ایڈمنسٹریٹر کوئٹہ جبار بلوچ نے کیو ایم سی کے مالی و انتظامی امور، دستیاب وسائل، مشینری،موجود افرادی قوت، فائر بریگیڈ کے نظام،درپیش مسائل اور دیگر متعلقہ امور پر بریفنگ دی۔
بریفنگ میں بتایا گیا کہ کیو ایم سی نے شہر کے کچھ علاقوں میں سول سوسائٹی کے تعاون سے علاقائی فلاحی کمیٹیاں بھی بنائی ہے جبکہ ٹیکسیشن کے نظام کو کمپیوٹرائزڈ کرنے، سیوریج کے نظام کو بہتر بنانے، شکایات مینجمنٹ سسٹم اور سوشل میڈیا پر صفائی کے حوالے سے مہم بھی چلائی جارہی ہے۔
اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے نگراں وزیراعلیٰ بلوچستان میر علی مردان خان ڈومکی نے کہا کہ کوئٹہ شہر کی خوبصورتی اور صفائی کے نظام کو موثر بنانے کے حوالے سے میٹروپولیٹن کارپوریشن ایک اہم ادارہ ہے، اس ادارے کے مالی و انتظامی امور بہتر ہونے سے ادارے کی کارکردگی میں نمایاں تبدیلی آئے گی۔
اجلاس میں نگراں صوبائی وزیر شیخ محمود الحسن مندوخیل، سیکرٹری لوکل گورنمنٹ نور احمد پرکانی، سیکریٹری خزانہ بابر خان، کمشنر کوئٹہ ڈویژن حمزہ شفقات اور ایڈمنسٹریٹر کوئٹہ سمیت دیگر متعلقہ حکام نے شرکت کی۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں۔
ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں۔
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
