Advertisement
Advertisement
Advertisement

افغان باشندوں سمیت غیرقانونی غیرملکیوں کی وطن واپسی کا سلسلہ جاری

Now Reading:

افغان باشندوں سمیت غیرقانونی غیرملکیوں کی وطن واپسی کا سلسلہ جاری
پاک افغان بارڈر طورخم

اسلام آباد: افغان باشندوں سمیت غیر قانونی غیر ملکیوں کی وطن واپسی کا سلسلہ جاری ہے۔

تفصیلات کے مطابق چمن اور طورخم بارڈر سے اب تک مجموعی طور پر ایک لاکھ 82 ہزار 154 غیر قانونی افغان باشندوں کو واپس بھیجا جا چکا ہے۔

غیر قانونی مقیم افغان باشندوں کے 260 خاندانوں کو 186 گاڑیوں میں افغانستان واپس بھیجا گیا اور یہ سلسلہ روزانہ کی بنیاد پر جاری ہے۔

گزشتہ روز غیر قانونی طور پر مقیم افغان باشندوں کی بڑی تعداد اپنے وطن واپس چلی گئی، 4 نومبر کو 7135 غیر قانونی مقیم افغان باشندے اپنے ملک واپس گئے جن میں 2330 مرد، 1765 خواتین اور 3040 بچے شامل تھے۔

اس کے علاوہ خیبرپختونخوا اور بلوچستان کے مختلف اضلاع میں غیر قانونی افراد کے لیے عارضی ٹرانزٹ کیمپ قائم کیے گئے ہیںم جس میں قیام اور سفر کے دوران بچوں کو سرد موسم سے بچانے کے لیے ان میں جوتے اور گرم کپڑے تقسیم کیے جا رہے ہیں۔

Advertisement

وطن واپس آنے والے تارکین وطن کو بہتر سہولیات فراہم کرنے کے لیے حکومت، سیکیورٹی ایجنسیاں اور سول انتظامیہ جوش و خروش سے کام کر رہی ہے۔

واضح رہے کہ واپس جانے والے افراد کی سہولت اور کراسنگ پوائنٹس پرآسانی کے لیے نادرا کی طرف سے اسپیشل ایپلیکیشن متعارف کروائی گئی ہے جبکہ غیرقانونی غیرملکیوں کے وطن واپسی کے عمل کی نگرانی اور سہولت کے لیے وزارتِ داخلہ میں بھی کنٹرول روم بنایا گیا ہے۔

علاوہ ازیں پاک افغان بارڈر پر آمدورفت کی سہولت کے لیے قلعہ عبداللہ اور خیبر (جمرود) میں 2 نئے پاسپورٹ آفسزکے ساتھ ساتھ کسی بھی صورت حال سے نمٹنے کے لیے خیبرپختونخوا حکومت نے 1700 ایمرجنسی نمبر بھی جاری کیے ہیں جبکہ ڈیپورٹیشن کے ساتھ ساتھ آئندہ کے لیے پاک افغان بارڈر پر ون ڈاکومنٹ (پاسپورٹ) ریجیم بھی نافذالعمل کردی گئی ہے۔

31 اکتوبر کی ڈیڈ لائن دینے کے بعد غیر قانونی غیر ملکی شہریوں کا محفوظ انخلا حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

Advertisement

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ایف بی آر کا کریڈٹ کارڈ ہولڈرز کے خلاف گھیرا تنگ کرنے کا فیصلہ
خضدار؛ سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں فتنہ الہندوستان کے 14 سے زائد دہشت گرد ہلاک، درجنوں زخمی
طوفان شکتی کی شدت میں مزید اضافہ، کراچی سے 390 کلومیٹر دور، سمندر میں طغیانی کا امکان
ن لیگ، پیپلزپارٹی کے تحفظات دور کرنے میں تاحال ناکام
پی آئی اے نے برطانوی آپریشن کا باضابطہ اعلان کردیا
پاکستان ہمیشہ سے فلسطینی عوام کے ساتھ کھڑا رہا ہے اور ہمیشہ ان کا ساتھ دیتا رہے گا، وزیرِ اعظم
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر