
نگرا ں حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کا اعلان کردیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزارت خزانہ نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔
جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق حکومت نے آئندہ 15 روز کیلئے پٹرول کی فی لیٹر قیمت 281 روپے 34 پیسے برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 7 روپے فی لیٹر کمی کی گئی ہے جس کے بعد ہائی اسپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 289 روپے 71 پیسے ہوگئی ہے۔
لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 4 روپے52 پیسےفی لیٹر کمی کی گئی ہے جس کے بعد لائٹ ڈیزل آئل کی فی لیٹر نئی قیمت 175 روپے 93 پیسے ہوگئی ہے۔
مٹی کے تیل قیمت میں 3 روپے 82 پیسے فی لیٹر کی کمی کی گئی ہے جس کے بعد مٹی کے تیل کی فی لیٹر نئی قیمت 201روپے16 پیسے ہوگئی ہے۔
یاد رہے کہ نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہوگا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News