سابق چیئرمین پی ٹی آئی کی نااہلیت سے متعلق کیس کا فیصلہ محفوظ
اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان نے انتخابی ضابطہ اخلاق الیکشن شیڈول کے ساتھ ہی جاری کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔
ذرائع کے مطابق عام انتخابات 2024 پیش نظر الیکشن کمیشن نے سیاسی جماعتوں کے لیے ضابطہ اخلاق تیار کرلیا تاہم ضابطہ اخلاق سیاسی جماعتوں کی مشاورت سے تیار کیا گیا۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ الیکشن کمیشن نے سیاسی جماعتوں کی تجاویز کو بھی ضابطہ اخلاق میں شامل کیا، ضابطہ اخلاق میں کہا گیا کہ سیاسی جماعتیں، امیدوار نظریہ پاکستان اور پاکستان کی خود مختاری، سالمیت کے خلاف بات نہیں کریں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ضابطہ اخلاق کے مطابق سیاسی جماعتیں انتخابی مہم کے دوران الیکشن کمیشن کی تضحیک سے اجتناب کریں گے اور سیاسی جماعتیں، امیدوار کسی بھی دوسرے شخص کو بطور امیدوار دستبردار ہونے کے لیے تحائف، لالچ یا رشوت دینے سے گریز کریں گے۔
ذرائع کے مطابق سیاسی جماعتیں، امیدوار انتخابی عملہ اور پولنگ ایجنٹس کے تحفظ کے لیے سیکیورٹی فورسز سے مکمل تعاون کریں گے، سیاسی جماعتیں کسی بھی اسمبلی میں جنرل نشستوں پر 5 فیصد خواتین کوٹہ پر عملدرآمد یقینی بنائیں گی۔
ذرائع نے بتایا کہ ضابطہ اخلاق میں بتایا گیا ہے کہ سیاسی جماعتیں، امیدوار پولنگ کے دن تشدد کی ترغیب سے سختی سے اجتناب کریں گے، انتخابی مہم کے دوران ہتھیار اور آتشیں اسلحہ کی نمائش پر مکمل پابندی ہو گی اور عوامی اجتماعات، پولنگ اسٹیشن کے اطراف میں ہوائی فائرنگ، پٹاخوں کی اجازت نہیں ہو گی۔
ضابطہ اخلاق میں الیکشن ایجنٹ کا متعلقہ حلقے کا ووٹر ہونا لازم قرار دیا گیا ہے، قومی اسمبلی کے امیدوار الیکشن میں 1 کروڑ روپے تک اخراجات کر سکیں گے جبکہ صوبائی اسمبلی کے امیدوار 40 لاکھ روپے سے زائد اخراجات نہیں کر سکیں گے اور کامیاب امیدوار انتخابی اخراجات کی تفصیلات فوری ریٹرننگ افسران کو جمع کرائیں گے۔
واضح رہے کہ الیکشن کمیشن اعلان کر چکا ہے کہ جنوری کے آخری ہفتے میں انتخابات کرائے جائیں گے جبکہ سپریم کورٹ میں 11 فروری کی تاریخ سامنے آئی تاہم صدر سے مشاورت کے بعد 8 فروری کی تاریخ پر اتفاق ہوا۔
قومی اسمبلی اور چاروں صوبائی اسمبلیوں کے انتخابات 8 فروری کو کرائے جائیں گے جس کا الیکشن کمیشن کی جانب سے باضابطہ طور پر نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔
الیکشن کمیشن کی جانب سے عام انتخابات کی تیاریاں جاری ہیں تاہم الیکشن کے اعلان مسلم لیگ ن اور متحدہ قومی موومنٹ پاکستان (ایم کیو ایم) نے 8 فروری کو ہونے والے عام انتخابات مل کر لڑنے کا اعلان کیا جبکہ پیپلز پارٹی نے عام انتخابات میں سولو فلائٹ لینے کا فیصلہ کیا تھا۔
بعدازاں الیکشن کمیشن نے صدر مملکت کے نجی ٹی وی کو دیے گئے انٹرویو پر سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا تھا کہ الیکشن کمیشن کی آئندہ عام انتخابات کے حوالے سے تیاریاں مکمل ہیں، حلقہ بندیوں کی حتمی اشاعت کے فورا بعد انتخابات کے شیڈول کا اعلان کر دیا جائے گا۔
اگرآپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کولائک کریں۔
ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں۔
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
