
ایئرٹکٹس میں رعائت لینے کی کوشش کررہے ہیں،انیق احمد
نگراں وفاقی وزیر برائے مذہبی امور اور بین المذاہب ہم آہنگی انیق احمد نے کہا ہے کہ اقلیتوں کا تحفظ ریاست کی ذمہ داری ہے۔
تفصیلات کے مطابق نگراں وفاقی وزیر برائے مذہبی امور اور بین المذاہب ہم آہنگی انیق احمد نے آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی میں ہندو برادری کے دیوالی کے تہوار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہر مذہب انسانیت کی بات کرتا ہے، بین الاقوامی سطح پر ہندو برادری بھی ملک کا مثبت امیج بنانے میں اپنا کردار ادا کر سکتی ہے۔
انیق احمد نے کہا کہ اقلیتوں کے حقوق کا تحفظ ریاست کی ذمہ داری ہے،ملک میں اقلیتوں کا اتنا ہی خیال رکھا جاتا ہے جتنا مسلمانوں کا رکھا جاتا ہے۔
انیق احمدنے کہا کہ جڑانوالہ میں ایک واقعے کے بعد پاکستان کی مسیحی برادری کے لیے مساجد کے دروازے کھول دیے گئے اور دوسری جانب بھارتی منی پور میں مسیحی برادری کے لوگوں کو قتل کیا گیا۔
قبل ازیں ہندو برادری نے وفاقی وزیر سے لیاری میں مہادیو مندر کو کھولنے کی درخواست کی،وفاقی وزیر نے ہندو برادری کو ان کے مسائل کے حل کے لیے اپنے مکمل تعاون اور حمایت کا یقین دلایا۔
بعد ازاں نگراں وزیر انیق احمد کو ہندو برادری کے رہنماؤں نے شیلڈ دی اور ان کا شکریہ ادا کیا۔
اگرآپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کولائک کریں۔
ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں۔
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News