Advertisement
Advertisement
Advertisement

الیکشن کمیشن کا پی ٹی آئی کو 20 روز میں انٹرا پارٹی انتخابات کرانے کا حکم

Now Reading:

الیکشن کمیشن کا پی ٹی آئی کو 20 روز میں انٹرا پارٹی انتخابات کرانے کا حکم
پی ٹی آئی

پی ٹی آئی انٹرا پارٹی انتخابات کیخلاف درخواستوں پر فیصلہ محفوظ

اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو 20 روز کے اندر انٹرا پارٹی انتخابات کرانے کا حکم دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق ممبر سندھ نثار درانی کی سربراہی میں چار رکنی کمیشن نے پی ٹی آئی انٹرا پارٹی انتخابات کیس کا محفوظ فیصلہ سنا دیا۔

الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کو انٹرا پارٹی انتخابات کرانے کا آخری موقع دے دیا۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کیے گئے فیصلے میں کہا گیا کہ پی ٹی آئی شفاف انٹرا پارٹی انتخابات کرانے میں ناکام رہی، پی ٹی آئی کو ایک سال کا موقع دیا گیا۔

الیکشن کمیشن کا کہنا تھا کہ انٹرا پارٹی انتخابات نہ کروانے کی صورت میں پی ٹی آئی سے انتخابی نشان واپس لے لیا جائے گا۔

Advertisement

 فیصلے میں کہا گیا کہ پی ٹی آئی آئین کے مطابق شفاف، منصفانہ انٹرا پارٹی الیکشن نہ کرا سکی، انٹرا پارٹی الیکشن قابل اعتراض اور متنازع ہے، انٹر پارٹی الیکشن کو قبول نہیں کیا جا سکتا، الیکشن کمیشن کسی اقدام سے قبل نرم رویہ برتی ہے۔

الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کو آخری موقع دیتے ہوئے 20 روز کے اندر انٹرا پارٹی انتخابات کرا کر رپورٹ الیکشن کمیشن میں جمع کرانے کا حکم دے دیا۔

الیکشن کمیشن نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی 20 روز کے اندر انتخاب کرا کر نتائج 7 روز کے اندر جمع کرائے، اگر پی ٹی آئی 20 روز کے اندر الیکشن کرانے میں ناکام رہی تو اسے سنگین نتائج بھگتنا پڑے گا، پی ٹی آئی الیکشن نہ کرانے پر مجلس شوری کے الیکشن کے لیے انتخابی نشان لینے کے لیے نااہل ہو گی۔

یاد رہے کہ الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کو پارٹی میں رد و بدل اور انٹرا پارٹی انتخابات پر نوٹس جاری کیا تھا، تحریک انصاف نے محفوظ شدہ فیصلہ جلد از جلد سنانے کی درخواست کی تھی جس پر الیکشن کمیشن کی جانب سے اعلان کیا گیا تھا کہ فیصلہ آج سنایا جائے گا۔

پی ٹی آئی وکیل کی جانب سے جواب جمع کرانے پر الیکشن کمیشن نے تحریک انصاف کے انٹرا پارٹی انتخابات سے متعلق کیس کا فیصلہ 13 ستمبر کو محفوظ کیا تھا۔

13 ستمبر کو ممبر نثار درانی کی سربراہی میں 4 رکنی بینچ نے انٹرا پارٹی انتخابات سے متعلق کیس کی سماعت کی تھی اور کہا تھا کہ فیصلہ خلاف آنے پر پی ٹی آئی سے بلے کا نشان واپس لے لیا جائے گا۔

Advertisement

واضح رہے کہ پی ٹی آئی انٹرا پارٹی انتخابات کا معاملہ الیکشن کمیشن میں 2022 سے زیر التوا ہے، کمیشن کی جانب سے پی ٹی آئی کو انٹرا پارٹی انتخابات کرانے کا حکم دیا گیا تھا، الیکشن ایکٹ کے مطابق تمام سیاسی جماعتیں انٹرا پارٹی انتخابات کرانے کی پابند ہیں۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں۔

ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں۔

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
افغانستان کی جگہ زمبابوے سہ ملکی سیریز میں شامل ہوگیا
افغانستان نے تمام احسانات فراموش کر کے جارحیت کی ، شاہد آفریدی
پیپلزپارٹی  نے وفاقی حکومت کو وعدوں پر عملدرآمد  کے لئے  ایک ماہ کی مہلت  دیدی
ملک کو معاشی دفاعی و سفارتی لحاظ سے مستحکم کر دیا ، وزیراعظم شہباز شریف
حکومت کی پیپلزپارٹی کو ایک بار پھر کابینہ میں شمولیت کی دعوت
شمالی وزیرستان؛ سیکیورٹی فورسز نے فتنہ الخوارج کا خود کش حملہ ناکام بنادیا، 4 دہشتگرد جہنم واصل
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر