Advertisement
Advertisement
Advertisement

آئی پی پی سندھ میں قدم جمانے اور سیاسی اتحاد بنانے کیلئے متحرک

Now Reading:

آئی پی پی سندھ میں قدم جمانے اور سیاسی اتحاد بنانے کیلئے متحرک
آئی پی پی

آئی پی پی سندھ میں قدم جمانے اور سیاسی اتحاد بنانے کیلئے متحرک

استحکام پاکستان پارٹی (آئی پی پی) سندھ میں قدم جمانے اور سیاسی اتحاد بنانے کیلئے متحرک ہو گئی۔

تفصیلات کے مطابق آئی پی پی کے صوبائی جنرل سیکرٹری علی جونیجو نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ آئی پی پی کو سندھ میں بڑی کامیابیاں ملنے جا رہی ہیں، ہم سندھ سے اہم سیاسی شخصیات سے رابطے میں ہیں۔

علی جونیجو نے کہا کہ سندھ بھر میں جلسوں اور ورکرز کنونشن کا سلسلہ بھی شروع کرنے جا رہے ہیں، پارٹی کو صوبے بھر میں مضبوط فعال بنانے کیلئے کوششیں تیز کر دی گئی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ کراچی میں لوگ آئی پی پی کا حصہ بن رہے ہیں، کراچی سمیت پورے صوبے میں تنظیم سازی کو مزید تیز کر دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ الیکشن کمیشن اعلان کر چکا ہے کہ جنوری کے آخری ہفتے میں انتخابات کرائے جائیں گے جبکہ سپریم کورٹ میں 11 فروری کی تاریخ سامنے آئی تاہم صدر سے مشاورت کے بعد 8 فروری کی تاریخ پر اتفاق ہوا۔

Advertisement

قومی اسمبلی اور چاروں صوبائی اسمبلیوں کے انتخابات آٹھ فروری کو کرائے جائیں گے جس کا الیکشن کمیشن کی جانب سے باضابطہ طور پر نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

بعدازاں الیکشن کمیشن کی جانب سے عام انتخابات کی تیاریاں جاری ہیں تاہم الیکشن کے اعلان مسلم لیگ ن اور متحدہ قومی موومنٹ پاکستان (ایم کیو ایم) نے 8 فروری کو ہونے والے عام انتخابات مل کر لڑنے کا اعلان کیا جبکہ پیپلز پارٹی نے عام انتخابات میں سولو فلائٹ لینے کا فیصلہ کیا تھا۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاکستان میں کالے جادو پر قید اور بھاری جرمانے کی تجویز، نیا بل سینیٹ میں پیش
آئی اے ای اے نے پاکستان کے سول نیوکلیئر پروگرام کو تسلی بخش قرار دیدیا
پاکستان سے مانچسٹر جانے والوں کے لیے خوشخبری
معصوم ارتضیٰ کی شہادت باہمت والدین کی استقامت اور وطن سے لازوال محبت کی انمول داستان
الیکشن کمیشن نے ملک میں ووٹرز کا ڈیٹا جاری کر دیا
فتنہ الہندوستان کا دہشتگرد افغانستان میں پراسرار طور پر ہلاک
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر