Advertisement
Advertisement
Advertisement

کراچی؛ آرجے شاپنگ مال سانحے کی تحقیقات میں بڑی پیشرفت

Now Reading:

کراچی؛ آرجے شاپنگ مال سانحے کی تحقیقات میں بڑی پیشرفت
آتشزدگی

کراچی؛ آرجے شاپنگ مال سانحے کی تحقیقات میں بڑی پیشرفت

کراچی میں راشد منہاس روڈ پر واقع آر جے شاپنگ مال سانحے کی تحقیقات میں بڑی پیشرفت سامنے آئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں راشد منہاس روڈ پر واقع آر جے شاپنگ مال میں لگنے والی آگ کے واقعے پر پولیس نے حادثے کے ذمہ دار 5 اہم افراد کو حراست میں لے لیا۔

زیر حراست افراد میں سافٹ ویئر ہاؤس کے مالک عمران عدنان، مال کے سیکیورٹی انچارج عابد شاہ، انتظامیہ کے سلطان اور فیضان شامل ہیں۔

پولیس کے مطابق آگ لگنے کی وجوہات اور ابتدائی تفتیش میں بڑے انکشاف سامنے آئے ہیں، تاہم زیرحراست افراد کو باقاعدہ گرفتار کیا جائے گا۔

پولیس ذرائع کا کہنا تھا کہ چوتھی منزل  پر کال سینٹر اور سافٹ ویئر ہاؤس موجود تھا، بلڈنگ میں قواعد و ضوابط کی دھجیاں اڑائی گئیں۔

Advertisement

واضح رہے کہ 24 نومبر کو کراچی میں راشد منہاس روڈ پر شاپنگ مال میں آتشزدگی سے 11 افراد جاں بحق اور 6 زخمی ہوگئے تھے، جبکہ 40 سے زائد افراد کو فائر بریگیڈ اور امدادی اداروں نے ریسکیو کیا۔

فائر ریسکیو کمانڈر  ہمایوں خان نے بتایا تھا کہ عمارت میں آگ ممکنہ طورپر شارٹ سرکٹ کی وجہ سے لگی، شاپنگ سینٹر میں آگ بجھانے کا نظام موجود نہیں تھا، سینٹرلی ایئرکنڈیشنڈ ہونے کے باعث ہوا کے اخراج کا راستہ نہیں تھا۔

فائر ریسکیو کمانڈر نے مزید بتایا تھا کہ شاپنگ سینٹر میں کال سینٹر 24 گھنٹے کام کرتے ہیں،50 افراد کو ریسکیو کرنے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
گزشتہ سال محروم رہ جانے والے عازمین حج کی رجسٹریشن کا آج آخری دن
ملکی معیشت کیلیے اچھی خبر، زرمبادلہ کے ذخائر میں نمایاں اضافہ
ریکوڈک معاہدوں میں بڑی پیش رفت، ای سی سی نے حتمی منظوری دے دی
پاکستان نے 50 کروڑ ڈالر یوروبانڈ کی بروقت ادائیگی کا انتظام کرلیا
خضدار میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 4 بھارتی سرپرست دہشتگرد واصلِ جہنم
دریائے سندھ اور بیراجوں میں پانی کی صورتحال سے متعلق تازہ ترین اعداد و شمار جاری
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر