نگراں وفاقی وزیر صحت ڈاکٹر ندیم جان نے کہا ہے کہ بیرون ملک پاکستان کی خدمات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔
ترجمان وزارت صحت کے مطابق وفاقی وزیر صحت ڈاکٹر ندیم جان سے امریکہ کی ریاست نیویارک کی اسمبلی کے ڈپٹی سپیکر فل راموس کی ملاقات ہوئی جس میں فل راموس کے ہمراہ سولہ رکنی امریکن پاکستانی پبلک آفییر کمیٹی کے سولہ ارکان بھی شامل تھے۔
ملاقات میں صحت کے شعبے میں باہمی تعاون کو فراغ دینے پر تبادلہ خیال ہوا، پاکستان سے تربیت یافتہ نرسز فارماسسٹ ٹیکنیشن فزیوتھراپسٹ فراہم کرنے پر تفصیلی بات چیت کی گئی۔
نگراں وفاقی وزیر صحت ڈاکٹر ندیم جان نے کہا کہ دونوں ممالک میں صحت کے شعبے میں تعاون سے پاکستان کی عوام کو فائدہ ہوگا، بیرون ملک پاکستان کی خدمات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں، امریکن پاکستانی پبلک آفییر کمیٹی پاکستان کا صحت کے شعبے میں تعاون خوش آئند ہے۔
امریکہ کی ریاست نیویارک کی اسمبلی کے ڈپٹی سپیکر فل راموس نے کہا کہ نیویارک سٹیٹ میں طب کے شعبے میں انسانی وسائل کی ضرورت ہے، ہمارا مقصد پاکستان میں صحت کے شعبے میں باہمی تعاون کو بڑھانا ہے، ہم چاہتے ہیں نیویارک میں پاکستانی تربیت یافتہ نرسز فارماسسٹ ٹیکنیشن با آسانی کام کر سکیں، ورکنگ گروپ اس سلسے کو آگے بڑھانے کیلے تفصیلات طے کرے گ۔
دونوں اطراف سے امریکن پاکستانی پبلک آفییر کمیٹی کے تعاون سے ٹراما سنٹر کے قیام پر بھی اتفاق ہوا ہے۔
نگراں وفاقی وزیر صحت ڈاکٹر ندیم جان نے کہا کہ اس کام کو آسان بنانے کیلے دونوں اطراف سے ٹیکنیکل ورکنگ گروپ کے قیام پر اتفاق ہوا ہے، صحت سیاست سے بالاتر ہونی چاہیے، ہیلتھ ورکرز کو بلاامتیاز صحت کی طبی سہولیات کی رسائی حاصل ہو، غزہ میں جاری شورش کا حوالہ دیتے ہوے کہا صحت کے کارکنان کو طبی سہولیات کی مکمل رسائی حاصل ہونی چاہیے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
