Advertisement
Advertisement
Advertisement

آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا دورہ آذربائیجان

Now Reading:

آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا دورہ آذربائیجان

آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا دورہ آذربائیجان

چیف آف آرمی سٹاف جنرل سید عاصم منیر نشان امتیاز (ملٹری) جمہوریہ آذربائیجان کے سرکاری دورے پر ہیں۔

پاک فوج کے محکمہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق چیف آف آرمی سٹاف جنرل سید عاصم منیر نشان امتیاز (ملٹری) جمہوریہ آذربائیجان کے سرکاری دورے پر ہیں جہاں انہوں نے جمہوریہ آذربائیجان کے صدر الہام علیوف، وزیر دفاع، پہلے نائب وزیر، چیف آف جنرل سٹاف اور آذربائیجان ایئر فورس کے کمانڈر سے ملاقات کی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق جنرل سٹاف ہیڈ کوارٹرز کے دورے کے دوران آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا پرتپاک استقبال کیا گیا اور انہیں گارڈ آف آنر پیش کیا گیا، چیف آف آرمی سٹاف نے باکو میں یادگار شہداء پر پھول بھی رکھے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ دورے کا مقصد دونوں برادر ممالک کے درمیان فوجی اور دفاعی تعاون کو بڑھانا ہے۔

Advertisement

آئی ایس پی آر نے مزید کہا کہ آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے آذربائیجان کی مسلح افواج کی آپریشنل تیاری اور حوصلے کو سراہا جبکہ آذربائیجان کی سیاسی اور عسکری قیادت نے آذربائیجان کی پاکستان کی طرف سے مسلسل حمایت کو سراہا، دونوں ریاستوں اور ان کی مسلح افواج کے درمیان باہمی تعاون کو نئی سطح تک بڑھانے کے عزم کا اظہار بھی کیا گیا ہے۔

پاک فوج کے محکمہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کے آذربائیجان کے دورے پر آذربائیجان کے صدر الہام علیوف نے دفاعی صنعت میں آذربائیجان اور پاکستان کے درمیان کامیاب تعاون کو سراہا، دونوں ممالک کے درمیان مشترکہ فوجی تربیت کی اہمیت پر زور دیا۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ آذربائیجان کے صدر الہام علیوف نے بین الاقوامی سطح پر دونوں ممالک کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے تحفظ کا اعادہ کیا، جموں و کشمیر کے معاملے پر بھی ہمیشہ برادر ملک پاکستان کی حمایت کا بھی اعادہ کیا۔

آئی ایس پی آر نے مزید کہا کہ  آذربائیجان کے صدر الہام علیوف نے مزید کہا کہ دونوں ممالک کے دوستانہ اور برادرانہ تعلقات مختلف شعبوں میں کامیابی سے فروغ پا رہے ہیں جن میں فوجی تعاون بھی شامل ہے، جنرل عاصم منیر کا دورہ دونوں ممالک کے تعاون کو مزیدمستحکم کرنے میں معاون ثابت ہوگا۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

Advertisement

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کراچی کے پانی کے مسئلے کے حل کے لیے مشترکہ کوششیں ضروری ہیں، بلاول بھٹو
سعودیہ سے دفاعی معاہدہ کسی تیسرے ملک کے خلاف استعمال نہیں ہوگا ، دفتر خارجہ
آج سونے کے بھاؤ کیا رہے؟ جانئے
غیر ملکی امداد سے چلنے والے منصوبے میں پیاروں پر کرم نوازی کا انکشاف
پاکستان اور چین کے درمیان 3 اہم مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط
پرائیوٹ حج کے تحت عازمین حج کیلئے خوش خبری
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر