Advertisement
Advertisement
Advertisement

نگراں وزیر آئی ٹی عمر سیف کے اثاثوں کے تفصیلات سامنے آگئیں

Now Reading:

نگراں وزیر آئی ٹی عمر سیف کے اثاثوں کے تفصیلات سامنے آگئیں
ڈاکٹر عمر سیف

نگراں وزیر آئی ٹی عمر سیف کے اثاثوں کے تفصیلات سامنے آگئی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق نگراں وزیر آئی ٹی عمر سیف 28 کروڑ روپے سے زائد اثاثوں کے مالک ہیں۔

دستاویزات کے مطابق نگراں وزیر آئی ٹی عمر سیف نے ڈی ایچ اے ملتان میں 1 کنال رہائشی پلاٹ کی مالیت 62 لاکھ 50 ہزار ظاہر کی جبکہ ڈی ایچ اے لاہور میں 4 مرلہ کمرشل پلاٹ کی مالیت 3 کروڑ 5 لاکھ 50 ہزار ظاہر کی گئی، لاہور کے علاقے مسلم ٹاؤن میں تجارتی عمارت کی مالیت 70 لاکھ ظاہر کی گئی، ڈی ایچ اے لاہور میں اہلیہ کے نام پر 1 کنال رہائشی پلاٹ کی مالیت 1 کروڑ 43 لاکھ کی گئی، ڈی ایچ اے لاہور فیز 9 میں اہلیہ کے نام پر 4 مرلے کے رہائشی پلاٹ کی مالیت 4 کروڑ 35 لاکھ ظاہر کی گئی۔

دستاویزات کے مطابق عمر سیف کی اہلیہ کے نام پر ڈی ایچ اے فیز 11 میں 4 مرلے کا کمرشل پلاٹ کی مالیت 2 کروڑ 10 لاکھ 46 ہزار ظاہر کی گئی، اہلیہ کے نام پر نیول انکرج لاہور میں 4 مرلے کی دو پلاٹوں کی مالیت 1 کروڑ 50 لاکھ ظاہر کی گئی۔

دستاویزات کے مطابق نگراں وزیر آئی ٹی عمر سیف کی اہلیہ کے نام پر ایل ڈی اے سٹی لاہور میں 10 مرلے کے رہائشی پلاٹ کی مالیت 27 لاکھ ظاہر کی گئی، نیول انکرج لاہور میں اہلیہ کے نام پر 10 مرلے کے 2 رہائشی پلاٹوں کی قیمت 1 کروڑ 19 لاکھ ظاہر کی گئی، اہلیہ کے نام پر اوئسٹر کاؤنٹ گلبرگ 3 لاہور میں اپارٹمنٹ کی قیمت 50 کروڑ ظاہر کی گئی۔

Advertisement

  دستاویزات میں کہا گیا کہ عمر سیف نے بیرون ملک کاروبار کی مالیت 11 ہزار نو سو 75 ڈالر ظاہر کیے، ٹی پی ایل پی میں 4 لاکھ شیئرز کی مالیت 4 کروڑ سے زائد اور ڈیڑھ لاکھ شیئرز کی قیمت 6 لاکھ 74 سے زائد ظاہر کیے، آئی ٹی کمپنی میں شیئرز کی مالیت 48 لاکھ سے زائد ظاہر کی گئی۔

دستاویزات کے مطابق نگراں وزیر آئی ٹی عمر سیف نے 110 تولہ سونے کی مالیت 56 لاکھ سے زائد ظاہر کیے، نقدی کی صورت میں نگران وزیر آئی ٹی نے 10 لاکھ روپے سے زائد رقم ظاہر کیے۔

  دستاویزات میں کہا گیا کہ نگران وزیر آئی ٹی عمر سیف نے ایک نجی بینک اکاؤنٹ میں 5 کروڑ 26 لاکھ روپے سے زائد جبکہ دوسرے اکاؤنٹ میں 20 ہزار ڈالر سے زائد رقم ظاہر کی جبکہ عمر سیف نے اہلیہ کے اکاؤنٹ میں 97 لاکھ  روپے سے زائد رقم ظاہر کی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
وزیرِ اعظم شہباز شریف سے مصطفیٰ کمال کی ملاقات ، وزارت صحت کے منصوبوں پر بریفنگ
بلوچستان کو فتنتہ الہندوستان کی لعنت سے نجات دلانے کےلئے اقدامات کر رہے ہیں، فیلڈ مارشل سید عاصم منیز
پاکستان کے معدنی ذخائر کی عالمی اہمیت، امریکی جریدے فارن پالیسی کا اعتراف
پیٹرولیم مصنوعات کے بحران کا خدشہ عارضی طور پر ٹل گیا
مسلم لیگ ن کا آزاد کشمیر حکومت سے علیحدگی کا اعلان
سندھ پبلک سروس کمیشن کے خلاف بدنیتی پر مبنی گمراہ کن مہم کا انکشاف
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر