Advertisement
Advertisement
Advertisement

نیگلیریا نے ایک اور جان لے لی؛ رواں برس ہلاکتوں کی تعداد 11 ہوگئی

Now Reading:

نیگلیریا نے ایک اور جان لے لی؛ رواں برس ہلاکتوں کی تعداد 11 ہوگئی
نیگلیریا

نیگلیریا نے ایک اور جان لے لی؛ رواں برس ہلاکتوں کی تعداد 11 ہوگئی

صوبائی دارالحکومت کراچی میں نیگلیریا جرثومے نے ایک اور جان لے لی ہے رواں برس ہلاکتوں کی تعداد 11 ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے بفرزون ضلع وسطی کے رہائشی 45 سالہ کاشف قمر کو بخار اور سردرد میں مبتلا ہونے پر 1 نومبر کو نجی اسپتال میں داخل کروایا گیا تھا، جس کا پی سی آر ٹیسٹ میں نیگلیریا پازیٹو آیا تھا، کاشف قمر تین دن بخار اور سردرد میں مبتلا رہ کر گزشتہ روز انتقال کرگئے ہیں۔

نگلیریا سے ضلع وسطی میں یہ تیسری ہلاکت رپورٹ ہوئی ہے جبکہ نگلیریا سے اب تک جامشورو، کیماڑی، کورنگی، ملیر، غربی اور شرقی میں ایک ایک جبکہ جنوبی میں دو اموات رپورٹ ہوچکی ہیں۔

محکمہ صحت سندھ کے مطابق کراچی میں نیگلیریا سے اب تک 11 اموات ہوچکی ہیں، نگراں وزیر صحت نے عوام سے نیگلیریا سے بچاؤ کی اختیاطی تدابیر اختیار کرنے کی اپیل کردی۔

طبی ماہرین کے مطابق نیگلیریا صاف پانی میں افزائش پاتا ہے اور ناک کے ذریعے انسانی دماغ تک جاتا ہے، نیگلیریا کے دماغ میں جانے سے انسان کی موت بھی واقع ہوجاتی ہے۔

Advertisement

ماہرین کا کہنا ہے کہ نیگلیریا سے بچاؤ کیلئے پانی میں کلورین کا50 فیصد ہونا ضروری ہے، گھروں میں موجود ٹینکوں کو سال میں کم سے کم دو بار صاف کیا جائے اور کلورین کی گولیوں کا استعمال کیا جائے۔

طبی ماہرین کے مطابق پینے اور وضو کیلئے پانی کو 100 ڈگری سینٹی گریڈ پر ابالنا نیگلیریا کے خاتمے کا باعث بنتا ہے۔

 

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

Advertisement

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاک فوج ملک سے دہشتگردی کے ناسور کو عوام کے تعاون سے ختم کرنے کیلئے پرعزم
بابا گرونانک کا 556واں جنم دن؛ وزیراعظم کی سکھ برادری کو مبارکباد
حکومت کی 27 ویں آئینی ترمیم تیار، اگلے ہفتے پارلیمنٹ سے منظوری متوقع
پہاڑوں میں چھپی ایک مقدس نشانی
بابا گرونانک کا 556 واں جنم دن، بھارتی سکھ یاتریوں کی ننکانہ صاحب آمد
مفتی تقی عثمانی اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر دنیا کے با اثر مسلمانوں کی فہرست میں شامل
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر