
پاکستان خطے میں امن کے فروغ کیلئے اپنا کردار ادا کرتا رہے گا،مرتضیٰ سولنگی
نگراں وفاقی وزیر اطلاعات، نشریات و پارلیمانی امور مرتضیٰ سولنگی نے کہا ہے کہ پاکستان امن پسند ملک ہے، خطے میں امن اور خوشحالی کے فروغ کے لئے اپنا کردار ادا کرتا رہے گا۔
تفصیلات کے مطابق نگراں وفاقی وزیر اطلاعات، نشریات و پارلیمانی امور مرتضیٰ سولنگی اور مالدیپ کے وزیر برائے اسلامی امور ڈاکٹر محمد شہیم علی سعید سے ملاقات ہوئی جس میں مرتضیٰ سولنگی نے ڈاکٹر محمد شہیم علی سعید کو نئی ذمہ داریاں سنبھالنے پر مبارکباد دی اور ان کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
ملاقات میں دونوں رہنماؤں میں اتحاد امت کے فروغ اور مشترکہ مسائل کے حل پر تفصیلی تبادلہ خیال ہوا۔
مرتضیٰ سولنگی نے کہا کہ پاکستان اور مالدیپ کے درمیان مذہب اور مشترکہ مفادات پر مبنی مضبوط تعلقات ہیں۔
نگراں وفاقی وزیر اطلاعات، نشریات و پارلیمانی امور مرتضیٰ سولنگی نے مزید کہا کہ پاکستان امن پسند ملک ہے، خطے میں امن اور خوشحالی کے فروغ کے لئے اپنا کردار ادا کرتا رہے گا۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر محمد شہیم علی سعید نے کہا کہ مالدیپ مختلف شعبوں میں پاکستان کے ساتھ تعاون کو بڑھانا چاہتا ہے۔
اگرآپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کولائک کریں۔
ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں۔
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News