ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ نے کہا ہے کہ بین الاقوامی برادری غزہ میں مظالم کے خاتمے کیلئے فوری مداخلت کرے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان نے مقبوضہ غزہ میں اردنی فیلڈ اسپتال کے قریب اسرائیلی بمباری کی شدید مذمت کرتے ہوئے اردنی فیلڈ اسپتال کے قریب بمباری کو جنگی جرم اور بین الاقوامی قانون کی صریح خلاف ورزی قرار دے دیا ہے۔
پاکستان نے طبی مراکز پر حملوں کی تحقیقات اور فلسطینی سرزمین پر جنگی جرائم کے لئے قابض فوج کو ذمہ دار ٹھہرانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ بین الاقوامی برادری غزہ میں مظالم کے خاتمے کے لئے فوری مداخلت کرے۔
یاد رہے کہ صیہونی افواج کی 40 روز سے جاری وحشیانہ بمباری سے اب تک 11 ہزار سے زائد فلسطینی شہید ہو چکے ہیں جن میں 4 ہزار سے زائد بچے بھی شامل ہیں، جبکہ زخمیوں کی تعداد 25 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
