چیئرمین پی ٹی آئی نے میرا ہنستا بستا گھر اجاڑ دیا، خاور مانیکا
چیئرمین پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے سابق شوہر خاور فرید مانیکا نے کہا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی نے پیری مریدی کی آڑ میں ہمارا گھر برباد کردیا۔
تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی کے پروگرام میں تہلکہ خیز انکشافات کرتے ہوئے خاور مانیکا نے کہا کہ میری شادی 1989 میں ہوئی، ہمارا بڑا ہنستا بستا گھ تھا، میری شادی 1989 میں ہوئی، چیئرمین کو میری بیوی سے پیری مریدی کی آڑ میں متعارف کرایا گیا، جب انہوں نے مرشیدبنایا تو انکا آنا جانا گھر میں لگا رہتا تھا، میری والدہ کہتی تھیں یہ اچھا آدمی نہیں اس کو گھر نہ آنے دو، فرح گوگی نے چیئرمین پی ٹی آئی کے کہنے پر ان کو فون دیا، اسکے بعد انہوں نے فون بدل دیا،چھپ کرباتیں شروع ہوئیں، میں پنکی سے کہتا تھا فون کرتا ہوں توآپ سے بات نہیں ہوتی، پنکی میں اچھی خاصی تبدیلی آگئی تھی۔
انہوں نے کہا کہ چیئرمین اور زلفی بخاری گھنٹوں آکر بیٹھے رہتے تھے، میری اجازت کے بغیر چیئرمین پی ٹی آئی گھر آکر گھنٹوں بیٹھے رہتے تھے، چیئرمین پی ٹی آئی کا پنکی کو فون رات میں آتا اور طویل گفتگو ہوئی، ان کی گفتگو رات کے آخری پہر میں لمبی لمبی ہوا کرتی تھیں، نوکر سے فون اندر بھجواتا تو پتا چلتا یہ صاحب تشریف فرما ہیں، پنکی کو ڈانٹا کہ مجھے بتا تو دیا کرو کہ اسے آنا ہے، میں نے اپنے نوکر سے کہا چیئرمین پی ٹی آئی کو گھرسے نکالو، میرےنوکرنے چیئرمین پی ٹی آئی کوگھرسے نکالا تھا، میں کہتا تھا جب میں موجود ہوں تو چیئرمین پی ٹی آئی گھرآئیں، بشریٰ بی بی اپنا سامان اٹھا کر چلی گئیں، بشریٰ بی بی نے مجھ سے ضد کی والدہ، بھائی کے گھر رہنا چاہتی ہوں۔
خاورمانیکا نے کہا کہ میری والدہ کہتی تھیں وہ آ کیوں نہیں رہی، والدہ اور ہمشیرہ نے کہا ہم لے آتے ہیں میں نے کہا وہ آجائیں گی، میں نے ایک بار جا کر کہا گھر چلنا نہیں ہے،کہنےلگیں ابھی نہیں، پنکی میری اجازت کے بغیرچیئرمین سےملنے بنی گالہ چلی گئیں، پنکی سے پوچھا طلاق کیوں چاہیے اس نے کوئی جواب نہیں دیا، میں غصےمیں واپس گھر آگیا، کچھ عرصے بعد فرح کا فون آیا کہ طلاق دے دیں پنکی کو، پنکی میرا کہنا ماننے سے انکار کردیتی تھیں۔
انہوں نے کہا کہ خبروں میں سنا ہے پنکی نے عدت پوری ہونے سے پہلے نکاح کیا، میں حیران ہوا کہ طلاق کی تاریخ بھی بدلی جاتی ہے؟ میں نے غصے میں فرح کافون بند کردیا، طلاق دینے کے بعد بچوں کو سب بات بتائی، طلاق کے بعدفرح کا ہمارے گھرآنا بند ہوگیا تھا۔
ان کا کہنا تھا کہ پنجاب میں سارے تبادلے فرح اور جمیل گجر کراتے تھے،14 نومبر2017کو طلاق ہوئی،1 جنوری2018کو انکا نکاح ہوا،14نومبر2017کو پنکی کو طلاق بھجوا دی تھی، پنکی کوفرح گجرکے ہاتھ طلاق بھجوائی تھی۔
خاورمانیکا نے کہا کہ فرح نے ایک ماہ بعد فون کرکے طلاق کی تاریخ تبدیل کرنے کو کہا، کبھی پیر مرید بھی آپس میں شادی کرتے ہیں؟ مجھے اور بچوں کو نکاح یا شادی کا علم ٹی وی پر خبروں سے ہوا، یہ کس قسم کا پیر خانہ تھا، پنکی5بچے اور گھر چھوڑ کر چلی گئی، چھوٹی بیٹی کی 4سال سے اپنی ماں سے بات نہیں ہوئی۔
اگرآپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کولائک کریں۔
ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں۔
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
