
ق لیگ کیساتھ سیٹ ایڈجسٹمنٹ؛ شہباز شریف نے پارٹی رہنماؤں کے تحفظات مسترد کر دیے
ق لیگ کیساتھ سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے معاملے پر شہباز شریف نے پارٹی رہنماؤں کے تحفظات مسترد کر دیے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق شہباز شریف نے واضح کر دیا ہے کہ چوہدری شجاعت کی جماعت کے ساتھ سیاسی طور پر ہر ممکن تعاون کیا جائے گا۔
ذرائع کے مطابق ممکنہ سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر ضلع گجرات، بہاولپور اور چکوال میں امیدواروں کی جانب سے تحفظات کا اظہار کیا گیا ہے۔
مقامی رہنماؤں نے پیغام دیا کہ اگر قیادت نے ق لیگ کے لیے سیٹ خالی چھوڑی تو آزاد حیثیت سے الیکشن لڑیں گے،آزاد حیثیت میں جیت کر پارٹی میں دوبارہ شامل ہو جائیں گے۔
ذرائع کے مطابق نواز شریف کی ہدایت پر شہباز شریف نے تحفظات کا اظہار کرنے والے لیگی رہنماؤں سے ملاقاتیں کیں۔
شہباز شریف نے کہا کہ پارٹی نے ق لیگ کے ساتھ مجوزہ سیٹ ایڈجسٹمنٹ کا وعدہ 2022 میں حکومت کی تبدیلی کے وقت کیا تھا، وعدے کی تکمیل کے لیے سیٹ ایڈجسٹمنٹ ضروری ہے۔
مقامی رہنماؤں نے کہا کہ پارٹی کو وعدہ نبھانا ہے تو نبھائے پر ہم سمجھوتہ نہیں کریں گے، چودھری شجاعت حسین کے صاحبزادے سالک حسین گجرات اور کنجاہ پر مشتمل قومی اسمبلی کے حلقے سے الیکشن لڑنا چاہتے ہیں، شہباز شریف نے واضح کر دیا کہ چوہدری شجاعت نے اپنے خاندان کی تقسیم برداشت کرکے ہمارا ساتھ دیا، ن لیگ ضلع گجرات کی ایک قومی، ایک صوبائی سیٹ، بہاولپور سے ایک قومی سیٹ پر اپنے امیدوار کھڑے نہیں کرے گی، قومی اسمبلی کی دو مخصوص نشستوں پر بھی ق لیگ کی خواتین کو ایڈجسٹ کیا جائے گا۔
ذرائع کے مطابق پرویز الٰہی اور چودھری شجاعت کے درمیان راضی نامہ کی صورت میں گجرات کی ایک اور صوبائی سیٹ پرویز الٰہی کو دی جائے گی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News