Advertisement
Advertisement
Advertisement

موقع ملا تو 6 ماہ میں کراچی ٹھیک کردیں گے، مصطفیٰ کمال

Now Reading:

موقع ملا تو 6 ماہ میں کراچی ٹھیک کردیں گے، مصطفیٰ کمال
مصطفیٰ کمال

کراچی والوں کے پاس ایم کیو ایم کے علاوہ کوئی آپشن نہیں ہے، مصطفیٰ کمال

ایم کیو ایم رہنما مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ موقع ملا تو 6 ماہ میں کراچی ٹھیک کردیں گے۔

 تفصیلات کے مطابق ایم کیو ایم رہنما مصطفیٰ کمال نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ کراچی کا شمار آج دنیا کے چار بدترین شہروں میں ہوتا ہے، اگر ہمیں موقع دیا جائے گا تو شہر چھ ماہ میں ٹھیک ہو جائے گا، دنیا میں 25 بڑی کمپنیز سی ای او انڈین ہیں، ہماری جامعات بے روزگاری کی فیکٹریاں بن گئی ہیں، ہم نوکری تلاش کرنے والا نوجوان بنا رہے ہیں نوکری دینے والا نہیں، نوجوانوں کو اعلیٰ تعلیم دلوانے سے متعلق اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ 15 سالوں میں اس شہر کو ایک قطرہ پانی نہیں ملا، غیر قانونی ہائیڈرنٹس بنا کر ہمیں ہمارا پانی بیچا جا رہا ہے، ایم کیو ایم اس شہر کی بہتری کے لیے کام کرنا چاہتی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہمیں نے بہت جنازے اٹھا لیے ماؤں کے بچوں کا احساس ہے، 700 ماؤں کے لاپتہ بچے ہم نے بازیاب کروائے ہیں۔

مصطفیٰ کمال نے کہا کہ نواز شریف صاحب سے نہیں ملتے تو اور کیا کرتے آپشن کیا ہے؟ پی ٹی آئی کا کچھ پتہ نہیں اور پیپلزپارٹی 15 سالوں میں مسائل حل کرنے میں ناکام ہوگئی۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ ہم نے درست مردم شماری کروانے کے لیے وزیراعظم اور وفاقی وزراء سے ملاقاتیں کیں، ہم اس قوم کے مستقبل کو سنوارنا چاہتے ہیں، 5 لوگوں کے پاس پاکستان کے اختیارات ہیں، ایک وزیراعظم اور چار وزرائے اعلیٰ کے پاس پورے ملک کے اختیارات ہیں،1400 ارب روپے وزیر اعلیٰ کو ملتے ہیں جو نچلی سطح تک نہیں پہنچتے ہیں، ہمیں اگر اس ملک میں روایتی سیاست کرنی ہوتی تو ہم جدوجہد کرنا چھوڑ دیتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ صوبوں سے ڈسٹرکٹ کو پیسے ملنے کا نظام بننا چاہئے، جب تک ملک میں منتخب بلدیاتی حکومت نہ ہوں عام انتخابات نہیں ہونے چاہئیں، انسان 10  دن تک منہ نہ دھوئے کنگھی نہ کرے تو گھر والے 11 دن نہیں پہچانیں گے، اس شہر کے انفراسٹرکچر کی بھی دھلائی اور کنگھی کی ضرورت ہے۔

 

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Advertisement
Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
تمباکو اب بھی لوگوں کی جانیں لے رہا ہے، ترجمان صدر مملکت مرتضیٰ سولنگی
صدر مملکت سے وزیراعظم کی اہم ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی
مصطفیٰ کمال کی سعودی ہم منصب فہد بن عبدالرحمن سے ملاقات، باہمی تعاون بڑھانے پر اتفاق
افغان جس تھالی میں کھاتے ہیں اسی میں چھید کر رہے ہیں ، خواجہ آصف
انکم ٹیکس ریٹرن جمع کرانے کی تاریخ میں ایک بار پھر توسیع
پاکستان کا افغان طالبان رجیم کی درخواست پر 48 گھنٹوں کے لیے سیز فائر کا فیصلہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر