Advertisement
Advertisement
Advertisement

غیر قانونی افغان باشندوں کا وطن واپسی کا سلسلہ جاری

Now Reading:

غیر قانونی افغان باشندوں کا وطن واپسی کا سلسلہ جاری
افغان باشندوں

غیر قانونی افغان باشندوں کا وطن واپسی کا سلسلہ جاری

پاکستان میں غیر قانونی طور پر مقیم افغان شہریوں کا اپنے وطن واپسی کا سلسلہ جاری ہے اور اب تک کل ایک لاکھ 88 ہزار 738 غیر قانونی طور پر رہنے والے افغان باشندوں کی اپنے وطن واپسی ہو چکی ہے۔

تفصیلات کے مطابق حکومت کی ڈیڈ لائن ختم ہونے کے بعد غیر قانونی غیر ملکیوں کے خلاف کریک ڈاؤن کے بعد طورخم کے راستے غیر قانونی افغانوں کی بڑی تعداد افغانستان واپس جا رہی ہے۔

اس سلسلے میں لنڈی کوتل میں ٹرانزٹ کیمپ قائم کیا گیا ہے جہاں غیر قانونی طور پر مقیم افراد کو ضروری قانونی طریقہ کار مکمل کرنے کے بعد ان کے ملکوں کو بھیجا جا رہا ہے جبکہ غیر قانونی غیر ملکیوں کی باوقار واپسی کو یقینی بنانے کے لیے کیمپ میں تمام ضروری سہولیات فراہم کی گئی ہیں۔

غیر قانونی افغان باشندے اپنا گھریلو سامان بھی ٹرکوں اور کنٹینرز میں افغانستان منتقل کر رہے ہیں، ان سامان کو طورخم بارڈر پر قائم ٹرمینل پر خصوصی اسکینر سے بھی چیک کیا جارہا ہے۔

علاوہ ازیں 5 نومبر کو غیر قانونی طور پر رہنے والے افغان باشندوں کی بڑی تعداد اپنے وطن واپسی کے لئے روانہ ہوئی، گزشتہ روز 6584 غیر قانونی افغان باشندے اپنے ملک چلے گئے، جن میں ایک ہزار 878 مرد، ایک ہزار 624 خواتین اور 3ہزار 82 بچے شامل تھے۔

Advertisement

افغانستان روانگی کے لیے 223 گاڑیوں میں 892 خاندانوں کی اپنے وطن واپسی عمل میں لائی گئی اور یہ سلسلہ روزانہ کی بنیاد پر جاری ہے، تاہم اب تک کل ایک لاکھ 88 ہزار 738 غیر قانونی طور پر رہنے والے افغان باشندوں کی اپنے وطن واپسی ہوچکی ہے۔

31 اکتوبر کی ڈیڈ لائن دینے کے بعد غیر قانونی غیر ملکی شہریوں کا محفوظ انخلا حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ تاہم غیر قانونی طور پر رہنے والے افغان باشندوں کی اپنے وطن واپسی دونوں ممالک اور خطے کے پائیدار امن کے لئے ناگزیر ہے۔

غیر قانونی غیر ملکیوں کی باوقار واپسی کے لیے تمام متعلقہ سرکاری محکمے متحرک ہیں اور اس عمل کی تکمیل تک مصروف رہیں گے۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

Advertisement

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کراچی میں ای چالان کا آغاز، صرف 6 گھنٹوں میں سوا کروڑ روپے سے زائد کے چالان
بحیرہ عرب میں ڈپریشن کی تشکیل، کراچی میں تیز خشک ہواؤں کا امکان
آزاد کشمیر حکومت کی تبدیلی: مسلم لیگ ن کا اہم اجلاس آج طلب
وزیراعظم شہباز شریف کی سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات
پاکستان اور افغان طالبان کے درمیان مذاکرات کا تیسرا دور بے نتیجہ اختتام پذیر
وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوارالحق ڈٹ گئے، مستعفی نہ ہونے کا عندیہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر