Advertisement
Advertisement
Advertisement

برطانوی فوج کے چیف آف جنرل اسٹاف 3 روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے

Now Reading:

برطانوی فوج کے چیف آف جنرل اسٹاف 3 روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے
برطانوی فوج

برطانوی فوج کے چیف آف جنرل اسٹاف 3 روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے

اسلام آباد: برطانوی فوج کے چیف آف جنرل اسٹاف جنرل پیٹرک سینڈرز 3 روزہ پر پاکستان پہنچ گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق برطانوی ہائی کمیشن کے ترجمان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ برطانوی فوج کے چیف آف جنرل اسٹاف جنرل پیٹرک سینڈروز 3 روزہ دفاعی مصروفیات کے دورے پر پاکستان پہنچ گئے۔

ترجمان برطانوی ہائی کمشنر نے بتایا کہ دورے کے دوران برطانوی فوج کے چیف آف جنرل اسٹاف جنرل پیٹرک سینڈروز پاکستان کے چیف آف آرمی اسٹاف جنرل عاصم منیر سے ملاقات کریں گے۔

ترجمان کے مطابق برطانوی چیف آف جنرل اسٹاف لاہور میں برٹش آرمی اور پاک فوج کی پولو ٹیمز کا میچ بھی دیکھیں گے جبکہ پولو ایونٹ میں آرٹلری کمپنی کی بینڈ پرفارمنس بھی شامل ہو گی۔

برطانوی ہائی کمیشن نے بتایا کہ جنرل سینڈرز کا دورہ برطانیہ کے پاکستان کے ساتھ اپنے اچھے دفاعی تعلقات کو برقرار رکھنے کے عزم کا حصہ ہے اور یہ دفاعی مصروفیات معمول کے مطابق انتہائی اہم ہیں۔

Advertisement

انکا کہنا تھا کہ متواتر تبادلے، مشقیں اور دورے اس بات کو یقینی بناتے ہیں کہ برطانیہ اور پاکستان کے درمیان اعلیٰ سطح کی باہمی افہام و تفہیم موجود ہے، جو علاقائی سلامتی کو مضبوط بنانے میں مزید معاون ثابت ہو سکتی ہے۔

برطانوی ہائی کمیشن نے مزید کہا تھا کہ پاکستان کی بھرپور ثقافت اور دلچسپ تاریخ کا تجربہ کرنا میری ہمیشہ سے خواہش رہی ہے جبکہ برطانیہ یورپ میں پاکستان کا سب سے بڑا تجارتی اور سرمایہ کاری پارٹنر ہے۔

واضح رہے کہ برطانیہ کے چیف آف جنرل اسٹاف سر پیٹرک سینڈرز 6 ماہ قبل بھی پاکستان کے دورے پر آئے تھے اور اس دوران انہوں نے جی ایچ کیو میں یادگار شہداء پر پھولوں کی چادر بھی چڑھائی تھی۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
صحت کی دیکھ بھال انسان کی پیدائش سے شروع ہوتی ہے، مصطفیٰ کمال
ٹرمپ کی شٹ ڈاؤن پالیسی، سیکڑوں پروازیں معطل، ایئرلائنز مشکلات کا شکار
27 آئینی ترمیم پر مشاورت کیلیے پیپلز پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اہم اجلاس دوبارہ شروع
پاک افغان مذاکرات میں پش رفت ، دفتر خارجہ نے ڈیڈ لاک کی تردید کر دی
پاکستان میں گوگل کی مصنوعات کی اسمبلی لائن، وزیرِ اعظم کا خیرمقدم
وزارت قانون نے 27 ویں آئینی ترمیم کا ابتدائی مسودہ تیار کرلیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر