Advertisement
Advertisement
Advertisement

تھرکول ملک کا واحد سستا بجلی پیدا کرنے کا ذریعہ بن گیا ہے، مقبول باقر

Now Reading:

تھرکول ملک کا واحد سستا بجلی پیدا کرنے کا ذریعہ بن گیا ہے، مقبول باقر
جسٹس (ر) مقبول باقر

وفاقی حکومت سے بی آر ٹی ریڈ لائن کوریڈور کی ایکنک سے منظوری کیلئے جلد رابطہ کروں گا، مقبول باقر

نگران وزیراعلیٰ سندھ جسٹس (ر) مقبول باقر نے کہا ہے کہ تھرکول ملک کا واحد سستا بجلی پیدا کرنے کا ذریعہ بن گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق نگران وزیراعلیٰ سندھ جسٹس (ر) مقبول باقر کی زیر صدارت 26 واں تھرکول انرجی بورڈ کا اجلاس ہوا جس میں انرجی بورڈ نے گزشتہ اجلاس کے منٹس منظور کر دیے۔

بریفنگ میں بتایا گیا کہ بورڈ کے فیصلے کے مطابق بلاک ٹو میں مائن کی توسیع 7.6 ایم ٹی پی اے سے 11.2 ایم ٹی پی اے گنجائش کرنے کی منظور دیدی تھی، ایس ایس آر ایل بلاک ون میں 7.8 ایم ٹی پی اے کول نکالنے کی منظوری دے چکی ہے، تھرکول فیلڈ 9100 کلومیٹرز پر پھلا ہوا ہے، اسوقت تک 12 بلاکس بن چکے ہیں، ہر بلاک میں 2 بلین کول ریزرو ہیں، ہر بلاک 30 سال تک 4000 تا 5000 بجلی پیدا کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

مقبول باقر کا کہنا تھا کہ تھر کول ملک میں سستی بجلی کے ضروریات پوری کرے گا بلکہ برآمد بھی کر سکتے ہیں، 2015 میں تھرکول کا ٹیرف 60.32 ڈالرز فی ٹن تھا اور آج 2023 میں 30.39 ڈالرز فی ٹن ہے، تھرکول ملک کا واحد سستا بجلی پیدا کرنے کا ذریعہ بن گیا ہے۔

اجلاس میں نگران وزیر ریوینیو یونس ڈھاگا، وزیر قانون عمر سومرو، چیف سیکریٹر ڈاکٹر فخر عالم، سیکریٹری توانائی ریحان بلوچ، شبر زیدی اور دیگر ممبران شریک ہوئے۔

Advertisement

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاکستان اور چین کا اشتراک؛ زرعی، تعلیمی اور سبز ترقیاتی منصوبوں میں نئی پیش رفت
ایف بی آر کا سوشل میڈیا پر دولت کی نمائش کرنے والوں کیخلاف کارروائی کا فیصلہ
سندھ میں دریاؤں اور بیراجوں پر پانی کی صورتحال کے تازہ ترین اعداد و شمار جاری
شہر قائد میں آج موسم کیسا رہے گا؟ محکمہ موسمیات کی اہم پیش گوئی
امیر البحر نے کراچی میں ڈینٹل کالج اور اسپتال کی نئی عمارت کا افتتاح کر دیا
پاکستان نے بھارتی طیاروں پر فضائی حدود کی پابندی میں توسیع کردی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر