
غزہ میں مسلمانوں کا قتل عام سیاہ ترین دور ہے، امام کعبہ کا اسلام آباد میں خطاب
امام کعبہ صالح بن عبداللہ بن حمید نے کہا ہے کہ غزہ میں مسلمانوں کا قتل عام سیاہ ترین دور ہے۔
تفصیلات کے مطابق امام کعبہ صالح بن عبداللہ بن حمید نے بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی میں کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ خادمین الحرمین الشریفین اور علماء سعودی عرب کا سلام آپ کو پیش کرتا ہوں، انسانی جان کا قتل حرام ہے، غزہ میں انسانی حقوق کے نام پر مسلمانوں کا قتل عام کیا جا رہا ہے، غزہ میں نہتے لوگوں کا قتل عام انسانی تاریخ کا سیاہ ترین دور ہے، بین الاقوامی طاقتیں انسانی جانوں کی حرمت کا پاس رکھیں اور غزہ میں جرائم کو رکوائیں۔
امام کعبہ نے کہا کہ رب کریم ظالموں کو سخت ترین سزا دے، فلسطین کے مسلمانوں کی سختی کے خاتمے کی دعا کرتا ہوں، ڈاکٹر ھذال حمود العتیبی اور اسلامی یونیورسٹی کی خدمات قابل ستائش ہیں، بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی کی تعریف کرتا ہوں کہ اہم ترین موضوع پر کانفرنس کا اہتمام کیا، اسلامی فقہ اکیڈمی اور بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی کا جاری تعاون اہم ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ مسلم ممالک کے تعلیمی و تحقیقی ادارے باہمی اشتراک و تعاون پر توجہ دیں، پاکستان مہمان نواز ملک ہے، انسانی جان کی حرمت پر اسلام میں خصوصی توجہ دی گئی، شریعت اسلامی میں دین اور انسانی جان کی عقیدہ کی تفریق کے بغیر خاص اہمیت ہے، رب کریم نے انسانی جان کی قسم تک اٹھائی ہے، دین اسلام انسانی جان کے ضیاع کو سختی سے منع کرتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ انسانی جان کو بلاوجہ قتل کرنے والے کے لیے جہنم کی وعید ہے، امید ہے کہ کانفرنس کے موضوع پر مقالات اور سکالرز کے ذریعے اہم تجاویز اور سفارشات سامنے آئیں گی۔
وزیر تعلیم مدد علی سندھی کا اس موقع پر کہنا تھا کہ پورا پاکستان آپ کے دورے پر مشکور ہے، نوجوان امت مسلمہ کی تقدیر بدلنے کی صلاحیت رکھتے ہیں، بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی کے ساتھ تعاون جاری رہے گا، آج امت مسلمہ فلسطین کی حالت زار پر مغموم ہے، انسانی جان کی حفاظت پر کانفرنس وقت کی اہم ضرورت ہے، اسلام پر امن بقا باہمی اور امن کا درس دیتا ہے، سیرت النبی کے موضوع پر اسلامی یونیورسٹی کے ساتھ مل کر کام کریں گے۔
واضح رہے کہ امام کعبہ صالح بن عبداللہ بن حمید 6 روزہ دورے پر پاکستان آئے ہوئے ہیں جس کے دوران وہ پاکستان میں اعلیٰ قیادت سے ملاقاتیں کریں گے۔
خیال رہے کہ 7 اکتوبر سے غزہ میں جاری اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں اب تک 13 ہزار سے زائد فلسطینی شہید ہوچکے ہیں جن میں 5 ہزار 500 سے زائد بچے بھی شامل ہیں۔
علاوہ ازیں اسرائیلی افواج نے 3 ہزار 500 سے زائد خواتین کو بھی نشانہ بنایا اور جنگی قوانین کی خلاف ورزیاں کرتے ہوئے بلا تفریق سویلین رہائشی علاقوں، پناہ گزین کیمپوں، اسکولوں، اسپتالوں اور عبادت گاہوں کو بھی نہیں بخشا۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News