 
                                                      معروف سیاستدان کے بھائی ٹرین حادثے میں جاں بحق
نگران صوبائی وزیر خدا بخش مری کے بھائی محمد حسن مری کراچی میں ٹرین کی زد میں آکر جاں بحق ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق نگران وزیر کے بھائی کراچی کے علاقے اسٹیل ٹاؤن میں گھگھر پھاٹک قادر نگر پر کانوں میں ہینڈ فری لگائے پھاٹک کے قریب گھوم رہے تھے کہ تیز رفتار ٹرین کی زد میں آ کر جاں بحق ہوگئے، اُن کی لاش قریبی اسپتال منتقل کر دی گئی ہے۔
علاقہ مکینوں نے بتایا کہ محمد حسن مری بکریاں چراتے ہوئے ٹرین کی زد میں آ کر جاں بحق ہوئے۔
پولیس نے واقعے کے شواہد کی روشنی میں تفیش شروع کر دی ہے، محمد حسن مری کی نماز جنازہ کل صبح ملیر میں ادا کی جائے گی۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

 
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                 