Advertisement
Advertisement
Advertisement

اسرائیل اور حماس کی جنگ دراصل حق و باطل کی جنگ ہے، سعد رضوی  

Now Reading:

اسرائیل اور حماس کی جنگ دراصل حق و باطل کی جنگ ہے، سعد رضوی  

اسرائیل اور حماس کی جنگ دراصل حق و باطل کی جنگ ہے، سعد رضوی  

امیر تحریک لبیک پاکستان حافظ سعد حسین رضوی نے کہا ہے کہ اسرائیل اور حماس کی جنگ دراصل حق و باطل کی جنگ ہے۔

تفصیلات کے مطابق امیر تحریک لبیک پاکستان حافظ سعد حسین رضوی نے قائد و بانی تحریک لبیک پاکستان علامہ حافظ خادم حسین رضوی رحمۃ اللّٰہ علیہ کے تین روزہ عرس کے تیسرے روز آخری نشست کی تقریب لبیک الاقصیٰ و شہدائے ناموسِ رسالت کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کچھ لوگ یہ کہنا چاہتے ہیں کہ ٹی ایل پی کو ختم کردو، عزت کی زندگی جی رہے ہیں اور عزت کی موت ہی مریں گے۔

انہوں نے کہا کہ کہتے ہیں آپ ن لیگ کے بارے نرم گوشہء ہے، ن لیگ کے خلاف ختم نبوّت قانون کی ترمیم پر ہم نے دھرنا دیا تھا، ایک دجال کہہ رہا تھا کہ ہم نے بابا رضوی کے ساتھ کیا کیا، وہ شاید بھول رہا ہے کہ ہم نے اس کے ساتھ کیا کیا، ہم نے اپنے کارکنان کو بڑا سنبھال کررکھا ہوا، بابا جی ختم نبوّت کے چوکیدار تھے ہیں اور تاقیامت رہیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن پر ہمیں اعتماد نہیں، الیکشن کمیشن نے الیکشن کے نتائج ابھی سے مرطب کر لیے ہیں، دوبارہ ایک شخص کو لاڈلا بنایا جا رہا ہے، کسی کو اپنے مینڈیٹ پر ڈاکا نہیں مارنے دیں گے۔

حافظ سعد رضوی نے کہا کہ خبردار کوئی یہ کہے کہ اسرائیل اور حماس کی جنگ ہے، یہ اسلام اور یہودیت کی جنگ ہے، فلسطین پر جاری ظلم و جنگ صرف زمینی جھگڑا نہیں بلکہ حق و باطل کی جنگ ہے۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ مسلم حکمرانوں نے پوری امت مسلمہ کو امریکی غلامی میں دھکیل دیا ہے، اسرائیل کا علاج قراردادیں اور مذمتیں کے ذریعے نہیں، او آئی سی کا کردار امت مسلمہ کے لیے ایسا ہے جیسا پاکستانی معیشت کے لیے آئی ایم ایف کا کردار ہے۔

 

 

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں۔

ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں۔

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں۔

Advertisement
Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
شکتی سائیکلون کے اثرات، کوئٹہ میں گرد و غبار کا طوفان، حدِ نگاہ صفر کے قریب
کراچی میں جرائم بے قابو، 9 ماہ میں اسٹریٹ کرائم کی وارداتیں 50 ہزار کے قریب پہنچ گئیں
سینیٹ اور قومی اسمبلی اجلاس سے پیپلز پارٹی کا واک آؤٹ، ن لیگ سے معافی کا مطالبہ
سرکاری کمپنیوں کے سی ای اوز کی تنخواہوں میں بے تحاشا اضافہ، سینیٹ کمیٹی نے سوالات اٹھا دیے
اقوام متحدہ، مہاجرین کی ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس، امیر مقام کا خطاب
ایف پی سی سی آئی کا تجارتی خسارے میں خطرناک اضافے پر اظہار تشویش
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر