Advertisement
Advertisement
Advertisement

ہم تمام سیاسی جماعتوں کو ساتھ لے کر چلنا چاہتے ہیں، کیپٹن (ر) صفدر

Now Reading:

ہم تمام سیاسی جماعتوں کو ساتھ لے کر چلنا چاہتے ہیں، کیپٹن (ر) صفدر
کپٹن ریٹائرڈ صفدر

ملکی ترقی و خوشحالی نواز شریف کے سنگ ہے،کیپٹن صفدر

مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما و مریم نواز کے شوہر کیپٹن ریٹائرڈ صفدر نے کہا ہے کہ ہم تمام سیاسی جماعتوں کو ساتھ لے کر چلنا چاہتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما کیپٹن ریٹائرڈ صفدر نے خان عبدالقیوم خان کی قبر پر حاضری دی جس کے دوران انہوں نے مرحوم کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی اور چادر بھی چڑھائی۔

کیپٹن صفدر کا اس موقع پر کہنا تھا کہ مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف پاکستان کا مستقبل ہیں، نواز شریف پہلے کی طرح پھر سے ملک کو بحرانوں سے نکال کر ترقی کی راہ پر گامزن کریں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ (ن) مفاہمت پر یقین رکھتی ہے اسی لیے ہم تمام سیاسی جماعتوں کو ساتھ لے کر چلیں گے۔

واضح رہے کہ صوبہ خیبر پختونخوا میں پارٹی رہنماؤں کے اختلافات ختم کروانے کی ذمہ داری کیپٹن ریٹائرڈ محمد صفدر کو دی گئی ہے جس کے بعد انہوں نے بھی ناراض پارٹی رہنماؤں سے ملاقاتوں کا سلسلہ شروع کردیا۔

Advertisement

کیپٹن (ر) صفدر صوبہ خیبر پختونخوا کے الیکٹیبلز کی پارٹی میں شمولیت کے لئے بھی متحرک ہیں جبکہ انہوں نے صوبہ خیبرپختونخوا کے سیاسی خاندانوں سے ملاقاتیں بھی شروع کر دی ہیں۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ نواز شریف کے دورہ کے پی کے میں بڑے سیاسی خاندان ن لیگ میں شمولیت اختیار کریں گے۔

واضح رہے کہ قائد (ن) لیگ نواز شریف کا پرانے ناراض رہنماؤں کو منانے کا مشن جاری ہے، پہلے مرحلے میں کیپٹن (ر) صفدر نے سینئر رہنما اقبال ظفر جھگڑا کو منا لیا تھا جس کے بعد پارٹی صوبائی صدر امیر مقام اور سینئر رہنما اقبال ظفر جھگڑا کے درمیان گلے شکوے ختم ہو گئے۔

کیپٹن (ر) صفدر نے دونوں کی صلح کروا کر رپورٹ نواز شریف کو بھجوا دی تھی۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

Advertisement

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر فرضی طیارہ حادثہ کی ہنگامی مشق کل ہو گی
پی ٹی اے اور میٹا کا مشترکہ قدم، پاکستان میں انسٹاگرام پر کم عمر صارفین کیلیے فیچر متعارف
سونے اور چاندی کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ ریکارڈ
شہرقائد میں ٹریفک کی خلاف ورزی؛ دوسرے روز بھی ڈھائی کروڑ سے زائد کے ای چالان
بنگلادیش کے وزیرخزانہ کا ایف ٹی او سیکرٹریٹ کا دورہ؛ ڈاکٹر آصف محمود جاہ کی قیادت کو خراجِ تحسین
پاک بحریہ کے بابر کلاس کورویٹ "پی این ایس خیبر" کے فائر ٹرائلز کامیابی سے مکمل
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر