Advertisement
Advertisement
Advertisement

ڈاکٹر عمر سیف سے گروپ چیف ایگزیکٹو آفیسر کی سی ای او کے ہمراہ ملاقات

Now Reading:

ڈاکٹر عمر سیف سے گروپ چیف ایگزیکٹو آفیسر کی سی ای او کے ہمراہ ملاقات

ڈاکٹر عمر سیف سے گروپ چیف ایگزیکٹو آفیسر کی سی ای او کے ہمراہ ملاقات

نگراں وفاقی وزیر آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکیشن ڈاکٹر عمر سیف سے گروپ چیف ایگزیکٹو آفیسر ویون کان ترزیوگلو نے سی ای او جاز عامر ابراہیم کے ہمراہ ان کے دفتر میں ملاقات کی۔

تفصیلات کے مطابق ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور ٹیلی کام سیکٹر کے حوالے سے گفتگو ہوئی۔

ملاقات میں ڈاکٹر عمر سیف نے کہا کہ عوام کو معیاری ٹیلی کام سروسز کی فراہمی پہلی ترجیح ہے، کنکٹیویٹی کو بہتر سے بہتر کرنے کے لئے کوشاں ہیں،عوام کو بہتر ٹیلی کام سروسز کی فراہمی کے لئے جلد سپیکٹرم آکشن کریں گے۔

ڈاکٹر عمر سیف نے کہا کہ وزارت آئی ٹی ٹیلی کام انڈسٹری کو ہر ممکن تعاون فراہم کرے گی، فائیو جی لانچنگ کے لئے پرعزم ہیں،جلد ہی آسان اقساط پر سمارٹ فونز کی فراہمی شروع کر دی جائے گی۔

نگراں وفاقی وزیر آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکیشن ڈاکٹر عمر سیف نے کہا کہ پاکستان میں سرمایہ داری کے لئے ماحول سازگار ہے، جاز پاکستان میں ای ایگریکلچر، ای ایجوکیشن، ای ہیلتھ میں سرمایہ کاری کرے، ویون گروپ کا پاکستان میں ٹیکنالوجی اور سمارٹ فون کی دستیابی کی کوششوں کو سراہتے ہیں۔

Advertisement

سی ای او ویون کان ترزیوگلو اور عامر ابراہیم نے کہا کہ مربوط ٹیلی کام سسٹم پاکستان کے ڈیجیٹل ایکوسسٹم کی بنیاد اور معاشی استحکام کے لئے بہت ضروری ہے۔

انہوں نے کہاکہ مربوط پالیسیاں اور اینیبلڈ ریگولیٹری فریم ورک ملک میں بیرونی سرمایہ کاری لانے میں مدد گار ثابت ہوگا۔

ملاقات میں وزارت آئی ٹی کے سینئر افسران بھی موجود تھے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
چمن بارڈر پر بابِ دوستی مکمل طور پر سلامت، افغان طالبان کا جھوٹا دعویٰ بے نقاب
وزیراعظم شہبازشریف سے بلاول کی قیادت میں پی پی کے وفد کی اہم ملاقات
تصادم نہیں، تعاون وقت کی ضرورت ہے، جنرل ساحر شمشاد مرزا کا اسلام آباد سمپوزیم سے خطاب
کراچی، 48 انچ قطر لائن کی مرمت کا کام مکمل، متاثرہ علاقوں میں پانی کی فراہمی بحال
ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں کتنا اضافہ ہوا، اسٹیٹ بینک نے بتا دیا
پاکستان کا پہلا اے آئی لرننگ پلیٹ فارم ’’ ہوپ ٹو اسکلز ڈاٹ کام ‘‘ لانچ کردیا گیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر