Advertisement
Advertisement
Advertisement

’فلسطین کےمعاملے پر صرف مذمت کافی نہیں عملی اقدامات کرنا ہوں گے‘

Now Reading:

’فلسطین کےمعاملے پر صرف مذمت کافی نہیں عملی اقدامات کرنا ہوں گے‘
وزیراعظم آزاد کشمیر

’فلسطین کےمعاملے پر صرف مذمت کافی نہیں عملی اقدامات کرنا ہوں گے‘

صدر استحکام پاکستان پارٹی آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس خان نے کہا ہے کہ فلسطین کےمعاملے پر صرف مذمت کافی نہیں عملی اقدامات کرنا ہوں گے۔

تفصیلات کے مطابق استحکام پاکستان پارٹی  کشمیر و فلسطین ریلی سے صدر استحکام پاکستان پارٹی آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ فلسطین پر اسرائیلی ظلم و بربریت جاری ہے، ہمارے مسلمان بہن بھائیوں پر ظلم کی داستان رقم کی جارہی ہے، اسرائیل بربریت کا مظاہرہ کر رہا ہے، کشمیر اور فلسطین میں انسانی حقوق کی خلاف ورزی جاری ہے۔

انہوں نے کہا کہ فلسطین میں جاری انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں انسانی حقوق کی تنظیموں اور اقوام متحدہ کی منہ پر تمانچہ ہے، او آئی سی کو بیان دینے سے بڑھ کر کچھ کرنا ہوگا، پوری امت مسلمہ کو اکھٹے ہونا ہوگا، اسرائیل کو روکنا ہوگا، صرف مذمت کافی نہیں عملی اقدامات لینا ہوں گے۔

صدر استحکام پاکستان پارٹی آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس خان کا مزید کہنا تھا کہ او آئی سی، اقوام متحدہ اور سیکیورٹی کونسل سب خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں، اسلام امن اور سلامتی کا مذہب ہے، نہتے شہریوں خاص طور پر بچوں کا قتل عام کیا جارہا ہے، ہمارے ایمان اور غیرت کا تقاضا ہے کہ ہم اپنے فلسطینی بھائیوں کے لیے کچھ کریں، امام حسین کی سنت پر چلتے ہوئے ہمیں ظلم کے خلاف کھڑا ہونا ہوگا، ہمیں گھروں سے نکلنا ہوگا۔

 

Advertisement

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
بحیرہ عرب کا سمندری طوفان شکتی میں تبدیل، کراچی سمیت کئی اضلاع میں الرٹ جاری
جے ڈی سی کے ظفر عباس سے 14 کروڑ کا ماہانہ بھتہ مانگنے والا گروہ پکڑا گیا
بیانات نہیں، عملی اقدامات سے ہی غزہ میں امن آئے گا، اسحاق ڈار
پنجاب کا کونا کونا چمکائیں گے، صرف لاہور نہیں، ہر گاؤں ترقی کرے گا، مریم نواز
بحیرہ عرب میں موجود سسٹم شدت اختیار کرگیا، کراچی سمیت سندھ میں ہلکی بارش کا امکان
سرکاری حج اسکیم؛ حج واجبات کی آخری قسط کی وصولی کا آج سے آغاز
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر