Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

کراچی خوشحال ہوگا تو پاکستان خوشحال ہوگا، خالد مقبول صدیقی

Now Reading:

کراچی خوشحال ہوگا تو پاکستان خوشحال ہوگا، خالد مقبول صدیقی
خالد مقبول صدیقی

کنوینر ایم کیو ایم پاکستان ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ کراچی خوشحال ہوگا تو پاکستان خوشحال ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق کنوینر ایم کیو ایم پاکستان ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کراچی میں برنس روڈ پر جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس شہر کو چلانے کی ذمہ داری برنس روڈ والوں پر آنے والی ہے، پاکستان کا مقدمہ ایم کیو ایم کے دو سینئر ڈپٹی کنوینرز نے رکھ دیا ہے، پاکستان کو بچانے کے لیے سب سے ضروری شرط یہ ہے جو پال رہا ہے اس کو پالو، کراچی بچے کا تو پاکستان بچے گا، کراچی خوشحال ہوگا تو پاکستان خوشحال ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ کراچی کو چھ ماہ میں دوبارہ اپنے قدموں پر کھڑا کر دیں گے، 15 سالوں میں جنہوں نے کراچی کا یہ حال کیا ان کا دماغ ٹھیک نہ کیا گیا تو کچھ ٹھیک نہیں ہوگا۔

ان کا کہنا تھا کہ اس پورے پاکستان کی سب سے تجربہ کار شاہراہ پر بیٹھے ہیں، اب یہ راستہ منزل کی طرف جائے گا، پاکستان کو اس کی منزل کی جانب پہنچانا ہے، جاگیردارانہ جمہوریت کو جب تک جمہوریت کہا جاتا رہے گا پاکستان ترقی نہیں کرے گا، اس ملک کے وارث اس ملک کو سنبھالنے آ رہے ہیں، مسافت کی تھکن اب لمحوں کی مہمان ہے۔

علاوہ ازیں سینئر ڈپٹی کنوینر ایم کیو ایم سید مصطفی کمال نے بھی کراچی میں برنس روڈ پر جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آنے والا وقت ایم کیو ایم کا ہے کراچی سے پریشانیوں کے خاتمے کا ہے، آج کی یہ ایم کیو ایم چھ ماہ میں اس شہر کے انفرا اسٹرکچر کو درست کر سکتی ہے، پانی، سیوریج اور دیگر مسائل ایم کیو ایم آج بھی حل کر سکتی ہے، ہمارے زمانے میں یہ شہر دنیا کے 12 ترقی کرنے والے شہروں میں شمار ہوتا تھا، آج یہ شہر دنیا کے چار بدترین شہروں میں شمار ہوتا ہے۔

Advertisement

سید مصطفی کمال نے کہا کہ ہمارے مسائل ٹیومر کی طرح ہوگئے ہیں، کراچی کے انفراسٹرکچر کو برین ٹیومر ہوگیا ہے، کراچی کے برین ٹیومر کا علاج پینا ڈول سے حل نہیں ہوگا ایم کیو ایم کے پاس اس کا علاج ہے، اختیارات ہمیشہ گلی کے منتخب نمائندوں کے پاس ہوتے ہیں، جمہوریت کی بات کرنے والی جماعتیں اختیارات اور وسائل نچلی سطح پر نہیں متقل کرتیں۔

انہوں نے کہا کہ نیویارک، استنبول،شنگھائی اور لندن کو ایک دن بھی میئر کے بغیر نہیں چلایا جا سکتا، یہاں تو شہر کو ایڈمنسٹریٹر کے ذریعے چلایا جاتا رہا ہے، سیاست کا ٹیومر الیکشن لڑ لینے سے حل ہوگا، وفاق سو روپے کماتا تو ستر روپے کراچی کما کر دیتا ہے۔

 

 

 

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

Advertisement

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
زمبابوے کو رواں سال کے آخر تک پہلے سپر مشاق طیارے کی فراہمی متوقع
’’سگریٹ، دیگرغیرضروری اشیا پرٹیکسزکی شرح میں اضافہ پاکستانی معیشت کیلئےضروری ہے‘‘
بول نیوزنےرواں مالی سال کےترقیاتی اخراجات کی تفصیلات حاصل کرلیں
پاکستان کے معاشی استحکام کے آثار مضبوط ہیں، آئی ایم ایف نے رپورٹ جاری کردی
کابینہ کمیٹی برائے نجکاری نے 24 اداروں کی نجکاری کی سفارش کردی
سردار سلیم حیدر نے گورنر پنجاب کا حلف اٹھا لیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر