
بجلی چوری کیخلاف کریک ڈاؤن کا سلسلہ جاری ہے، وزیر توانائی
وزیر توانائی سید محمد علی نے کہا ہے کہ بجلی چوری کیخلاف کریک ڈاؤن کا سلسلہ جاری ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیر توانائی سید محمد علی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ15 اکتوبر کو پٹرول 40 روپے کم کی گئی ہے، دنیا میں پٹرول کی قیمتوں کے حساب سے تعین کیا جاتا ہے، پاکستان میں پٹرول کی قیمت بنگلہ دیش سے کم ہیں، یہ درست ہے کہ پڑوسی ممالک کے مقابلے میں مہنگی ہے۔
انہوں نے کہا کہ بجلی کی قیمت ایک بار بڑھائی جاتی ہے جو جولائی میں بڑھائی جاتی ہے، اب بجلی کی قیمتیں نارمل ہوگئی ہیں، فیول ایڈجسٹمنٹ اور کوارٹر ایڈجسٹمنٹ ہوتی ہے، پاکستان میں کہیں بھی 90 روپے ریٹ نہیں ہے، بجلی کا ایوریج یونٹ 42 روپے ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ نگران حکومت بجلی چوری کے خلاف کارروائی کر رہی ہے، ڈیڑھ ماہ 46 ارب روپے کی ریکوری کی گئی ہے، سوئی نادرن اور سدرن کو 858ارب کا نقصان ہوا ہے، 2100 ارب روپے کا گیس خسارہ ہو چکا ہے۔
سید محمد علی نے کہا کہ ماضی میں قیمتیں ایڈجسٹ نہ کرنے کی وجہ سے سالانہ نقصان ہوا ہے، پروٹیکٹد صارفین کو3600 روپے کے مقابلے میں 121 روپے چارج کر رہے ہیں، ان پر فکس لائن رینٹ چلا روپے سے بڑھا کر 400 روپے کر دیا ہے، پاکستان کے صرف 30 فیصد عوام کے پاس یہ گیس ہے، دیہاتوں میں رہنے والوں کو یہ گیس نہیں مل رہی، آئی ایم ایف پروگرام میں ہونے کی وجہ سے مجبوری تھی۔
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News