Advertisement
Advertisement
Advertisement

پی آئی اے نجکاری کی فہرست میں موجود ہے، مرتضیٰ سولنگی

Now Reading:

پی آئی اے نجکاری کی فہرست میں موجود ہے، مرتضیٰ سولنگی
مرتضیٰ سولنگی

پی آئی اے نجکاری کی فہرست میں موجود ہے، مرتضیٰ سولنگی

اسلام آباد: نگران وزیر پارلیمانی امور مرتضیٰ سولنگی نے کہا ہے کہ پی آئی اے نجکاری کی فہرست میں موجود ہے۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین صادق سنجرانی کی زیر صدارت ہونے والے سینیٹ کے اجلاس میں سینیٹر کامران مرتضی نے پی آئی اے کی تنزلی اور فنڈز کی عدم دستیابی کے باعث پروازوں کی مکمل منسوخی سے متعلق توجہ دلاؤ نوٹس پیش کیا۔

توجہ دلاؤ نوٹس کے جواب میں نگران وفاقی وزیر اطلاعات مرتضیٰ سولنگی نے کہا کہ پچھلی حکومت نے نجکاری کا منصوبہ بنایا تھا اور نگران حکومت اس پر عملدرآمد کر رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ فنڈز کا بندوبست کرنے کے بعد پی آئی اے کا رکا ہوا فلائٹ آپریشن بحال کر دیا گیا ہے۔

نگران وفاقی وزیر اطلاعات نے اس بات پر زور دیا کہ پی آئی اے سے متعلق مسائل متواتر کئی حکومتوں پر محیط ہیں۔

Advertisement

مرتضیٰ سولنگی نے کہا کہ پی آئی اے کا معاملہ کئی حکومتوں سے چل رہا ہے، اس معاملے کیلئے مختلف وزراء کو بلایا جائے سب سے بات ہونی چاہیے، موجودہ نجکاری لسٹ میں قومی ایئرلائن بھی ہے، آئندہ اجلاس میں متعلقہ وزیر بریف کریں گے۔

نگران وزیر پارلیمانی امور نے وزیر برائے ہوا بازی اور نجکاری کی موجودگی میں قومی پرچم بردار جہاز پر تھریڈ بیئر بحث کا مشورہ دیا۔

دوسری جانب قائد ایوان اسحاق ڈار نے ایوان میں پیشی کے دوران ملک میں دہشت گردی کے واقعات میں اضافے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے تجویز پیش کی کہ نگران حکومت کو صورتحال پر ایوان کو ان کیمرہ بریفنگ دینی چاہیے۔

اسحاق ڈار نے اس سے نمٹنے کے لیے پوری قوم کے نقطہ نظر کی ضرورت پر زور دیا۔

انہوں نے کہا کہ ہماری حکومت نے ضرب عضب شروع کیا، وقت تھا جب کراچی میں لوگ دن دیہاڑے لٹ رہے تھے، اس آپریشن کے بعد ملک بھر میں امن لوٹا، اس آپریشن پر سالانہ سو ارب روپے فنڈز چار سال تک لگائے گئے۔

قائد ایوان نے مزید کہا کہ ہمارے کئی جوانوں نے وطن پر جان قربان کی، اب جو میانوالی میں ہوا بہت تکلیف دے ہے، ان کیمرا اجلاس بلا کر بریفنگ لی جانی چاہیے، تمام متعلقہ اسٹیک ہولڈرز کو بلایا جائے۔

Advertisement

اس سے قبل سینیٹ اجلاس میں پیپلز پارٹی کے رہنما میاں رضا ربانی نے بھی ملک میں دہشت گردی کی کارروائیوں میں اضافے کی طرف توجہ مبذول کرائی تھی۔

انہوں نے کہا کہ ملک میں دہشت گردی کی تازہ لہر خطرناک ہوتی جارہی ہے، بلوچستان میں کئی واقعات میں پاک فوج کے جوان شہید ہوئے، واقعات کو دیکھنا ہوگا کہ اتفاقیہ ہیں یا مہاجرین کے معاملے کا نتیجہ ہے، مہاجرین کے معاملے پر سینیٹ کو اعتماد میں لیا جانا چاہیے تھا۔

رضا ربانی نے کہا کہ سی پیک بھی ان واقعات کی وجہ ہوسکتا ہے بہت سے طاقتیں اس اہم پروجیکٹ کے خلاف ہیں، اس کی ایک اور وجہ ٹی ٹی پی کے ساتھ ڈیل ہوسکتی ہے، اس ڈیل متعلق اس وقت کی حکومت اور حکام کو ذمہ داری لینا ہوگی، اس ڈیل متعلق پارلیمان اور عوام تاحال بے خبر ہیں، اس متعلق کتنے فنڈز استعمال ہوئے کچھ خبر نہیں، اس مذاکرات متعلق افغان حکومت کو بھی اعتماد میں نہ لیا گیا۔

انکا کہنا تھا کہ بلوچستان میں مذاکرات، ترقیاتی کام اور بنیادی حقوق سے اس معاملے سے نمٹا جاسکتا ہے، بلوچستان کیلئے فنڈز میں خرد برد کی وجہ سے فنڈز عام عوام تک نہیں پہنچتے، ہماری حکومت رہی کچھ نہ ہوا، ن لیگ کی رہی کچھ نہ ہوا۔

انہوں نے مزید کہا کہ آرٹیکل 171 صوبوں کو وسائل کی پچاس فیصد حصہ دیتا ہے، جس پر عمل نہیں ہو پا رہا، تمام سیاسی جماعتوں کو الیکشن کیلئے ہموار ماحول دیا جانا چاہیے۔

بعد ازاں ایوان کی کارروائی پیر کی سہ پہر تین بجے تک ملتوی کر دی گئی۔

Advertisement

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
دہشت گردوں کو کوئی رعایت نہیں، ہتھیار ڈالیں یا انجام بھگتیں، سرفراز بگٹی
حکومت نے گزشتہ دو ماہ کے دوران کتنا قرض لیا؟ اقتصادی امور ڈویژن کی رپورٹ جاری
کراچی میں خواتین کیلئے پنک ای وی اسکوٹی سروس کا آغاز
سپریم کورٹ: منشیات اسمگلنگ کے ملزم کی قومیت کاکڑ ہونے پر ججز کے دلچسپ ریمارکس
وزیراعظم کی بل گیٹس سے ملاقات، مشترکہ تعاون کو جاری رکھنے کے عزم کا اظہار
پاکستان کا خلائی میدان میں ایک اور انقلابی قدم، جدید سیٹلائٹ خلا میں بھیجنے کی تیاری مکمل
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر