Advertisement
Advertisement
Advertisement

تمام سیاسی پارٹیوں کو ملکر ملکی معیشت پر کام کرنا چاہیے، حمزہ شہباز

Now Reading:

تمام سیاسی پارٹیوں کو ملکر ملکی معیشت پر کام کرنا چاہیے، حمزہ شہباز
حمزہ شہباز

مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما سابق وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ تمام سیاسی پارٹیوں کو مل کر صرف ملکی معیشت پر کام کرنا چاہیے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما سابق وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے سینئر صحافیوں سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 2014 کے عام انتخابات پچھتر سالہ تاریخ کے مشکل ترین انتخابات ہوں گے، تمام سیاسی پارٹیوں کو مل کر صرف ملکی معیشت پر کام کرنا چاہیے، ہمیں مل کر ڈالر اور پٹرول کی قیمت کو کنٹرول کرنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ مجھ پر میرے خاندان پر جھوٹے کیسز بنائے گئے لیکن اللہ تعالیٰ نے سرخرو کیا، اسٹیبلشمنٹ پوری دنیا میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ سیاسی جماعتوں میں برداشت کا مادہ ہونا چاہیے، عوام کے مسائل اتنے زیادہ ہیں کہ ہمیں صرف اور صرف ملک کا سوچنا ہے، 16 مہینوں کی حکومت میں شہباز شریف نے اپنی من مانی نہیں کی ورنہ دھڑن تختہ ہوجاتا، ملک میں جب مشکلات آتی ہیں تو سب سے زیادہ قیمت عوام کو دینا پڑتی ہے۔

حمزہ شہباز نے کہا کہ پاکستان کو اللہ تعالی نے بے تحاشا نعمتوں سے نوازا ہے، زراعت کے زریعے ہم اپنی بہت سی مشکلات ختم کرسکتے ہیں۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ کرپشن کو جڑ سے اکھاڑنے کے لئے اقدامات کرنے کی ضرورت ہے، نیب کے طریقہ کار کو میں نہیں مانتا، جب میں وزیر اعلیٰ پنجاب بنا تو ایسے لوگوں کو کرپشن کرتے دیکھا جن کو ٹھیک سمجھتا تھا، جماعتوں میں سیاسی کشمکش رہتی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ماضی میں ایسا کوئی بھی کام جس سے حکومتی تسلسل میں رکاوٹیں پیدا ہوں ایسا کام نہیں کرنا چاہیے، پاکستان کے پاس بھی یہ آخری موقع ہے سب سے اہم یہ ہے کہ پاکستان کو بچا لیں، جو لوگ چور ڈاکو کہتے تھکتے نہیں تھے وہ آج کہاں ہیں مجھے اس پر بالکل بھی خوشی نہیں ہے، عدم برداشت کے ماحول کو ختم کرنا پڑے گا ایک دوسرے کو برداشت کرنا پڑے گا۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ عدم برداشت کی سیاست کو ختم کرتے ہوئے کئی سال لگیں گے، کوئی بھی قانون کسی کے کردار کو کم یا زیادہ نہیں کرسکتا، امریکہ، برطانیہ، ترقی پذیر ممالک ہرجگہ اپنا کردار ادا کرسکتی ہے، کوئی بھی کردار اہم نہیں رہتا اہم ہوتی ہے تو عوام کے لئے فارمنس۔

مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما سابق وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے مزید کہا کہ ساؤتھ پنجاب کے میں نے تین دورے کیے ہیں وہاں کی ٹکٹوں پر بہترین انداز میں کام کررہے ہیں بڑی کامیابی حاصل کریں گے، بہت مشکل انتخابات ہونے جارہے ہیں، سب سے زیادہ اہم یہ ہے کہ یوتھ کو ساتھ ملایا جائے۔

 

Advertisement

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سہیل آفریدی خیبر پختونخوا کے نئے وزیراعلیٰ منتخب، 90 ووٹ حاصل کیے
پاکستان کی بحری تاریخ میں نیا سنگِ میل؛ سب سے بڑا کنٹینر بردار جہاز کراچی پہنچ گیا
جسٹس (ر) محمد جنید غفار کمپٹیشن اپیلٹ ٹربیونل کے چیئرمین تعینات
ایکسرسائز کیمبرین پیٹرول 2025 میں پاک فوج کی بڑی کامیابی؛ گولڈ میڈل اپنے نام کرلیا
غزہ جنگ بندی؛ ٹرمپ اور سیسی کی دعوت پر وزیراعظم شرم الشیخ پہنچ گئے
گورنر خیبرپختونخوا نے علی امین گنڈاپور کا استعفیٰ مسترد کردیا، 15 اکتوبر کو طلب
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر