
اسد عمر کا سیاست مکمل طور پر چھوڑنے کا اعلان
پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما و سابق وفاقی وزیر اسد عمر نے سیاست مکمل طور پر چھوڑنے کا اعلان کر دیا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کردہ بیان میں اسد عمر نے کہا کہ ایک دہائی سے زیادہ عوامی زندگی کے بعد، میں نے سیاست کو مکمل طور پر چھوڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔
اسد عمر نے کہا کہ جیسا کہ میں پہلے بھی عوامی سطح پر کہہ چکا ہوں کہ میں ریاستی اداروں کے ساتھ تصادم کی پالیسی سے متفق نہیں ہوں اور ایسی پالیسی ریاستی اداروں کے ساتھ شدید ٹکراؤ کا باعث بنی ہے جو کہ ملک کے مفاد میں نہیں ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ میں پی ٹی آئی کی بنیادی رکنیت سے استعفیٰ دے رہا ہوں اور ان تمام لوگوں کا شکرگزار ہوں جنہوں نے عوامی زندگی میں میرا ساتھ دیا، خاص طور پر میں این اے 54 کی ٹیم اور ووٹرز کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں جنہوں نے مجھے دو بار منتخب کیا۔
دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف کے سابق ٹکٹ ہولڈر فیاض بھٹی نے بھی پارٹی کو خیر باد کہہ کر استحکام پاکستان پارٹی میں شمولیت کا اعلان کر دیا۔
پی ٹی آئی کے سابق ٹکٹ ہولڈر فیاض بھٹی نے استحکام پاکستان پارٹی کے پیٹرن انچیف جہانگیر خان ترین اور صدر عبدالعلیم خان سے ملاقات کی اور ساتھیوں سمیت آئی پی پی میں شمولیت کا اعلان کر دیا۔
اس موقع پر جہانگیر خان ترین اور عبدالعلیم خان نے فیاض بھٹی کو پارٹی مفلر پہنا کر اُن کا خیر مقدم کیا۔ پارٹی کے سینئر رہنما اسحاق خان خاکوانی اور عون چوہدری بھی اس موقع پر موجود تھے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News