مسلم لیگ (ن) کا وفد ایم کیو ایم پاکستان کے مرکز پہنچ گیا
مسلم لیگ (ن) کا وفد ایم کیو ایم پاکستان کے مرکز پہنچ گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ (ن) کا وفد ایم کیو ایم پاکستان کے مرکز بہادر آباد پہنچ گیا۔
وفد میں سابق اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق، سابق وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق، بشیر میمن و دیگر شامل ہیں۔
آج کی بیٹھک میں آنے والے عام انتخابات میں ایک ساتھ الیکشن لڑنے اور سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے معاملے پر اہم بات چیت ہو گی۔
دوسری جانب مسلم لیگ (ن) کے رہنما و سابق وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق نے ایاز صادق کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ہم دونوں کراچی حاضر ہوئے ہیں، کراچی پریس کلب کی ایک جدوجہد ہے، ہم اپنی پارٹی کی مرکزی قیادت کی ہدایت پر آئے ہیں، یہاں سیاسی اور سماجی رابطے کر رہے ہیں، جے یو آئی سے بھی ملاقات ہوئی، پیر صاحب پگارا سے بھی ملاقات ہوئی، آج بہادر آباد جائیں گے ایم کیو ایم سے ملاقات کو آگے بڑھائیں گے جس میں کیا آئینی ریفارم کی جائیں گے اس پر بات ہو گی۔
سعد رفیق نے کہا کہ کراچی کھنڈر بنا ہوا ہے، ہم جو ملکر الیکشن لڑنا چاہتے ہیں، ماضی میں سب سے غلطیاں ہوئی ہیں، پی ٹی آئی نے سیاسی ماحول کو گندہ کیا ہے، ہم چاہتے ہیں سیاسی جماعتوں میں بات چیت رہے، 8 فروری کا ماحول ایسا ہونا چاہیے جس سے آئندہ بات چیت چلتی رہے، میثاق جمہوریت کو آگے دیگر جماعتوں تک جانا چاہیے، اتحاد کا کوئی نام بھی رکھا جا سکتا ہے، سیٹ ایڈجسمنٹ ہو سکتی ہے، مجھے لگتا ہے کہ سیٹ ایڈجسٹمنٹ ہو گی۔
ان کا کہنا تھا کہ ہم نے پہلے کوئی غلطی نہیں کی، (ن) لیگ کا سیاسی سفر شروع کہیں اور سے ہوا تھا ہہنچا کہیں اور سے تھا، پہلی غلطی کے بعد دوبارہ نہیں کی، عمران خان نے اپنی بد زبانی سے کسی سیاسی قوت کو اپنے ساتھ نہیں رکھا، انہیں جب موقع ملا تو انہوں نے جیلوں میں بھی بھیجا ہے، عمران خان جہاں پہنچے وہاں ہم نے نہیں پہنچایا۔
انہوں نے کہا کہ اس وقت ہم اس پوزیشن میں نہیں ہیں کہ ہم عمران خان کے ساتھ کھڑے ہوں، نو مئی سے پہلے ملکر بات کر رہے تھے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
