اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے کہا ہے کہ دہشتگردی کے خاتمے کیلئے پوری قوم سیکیورٹی فورسز کے ساتھ کھڑی ہے۔
تفصیلات کے مطابق اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے پشاور کے علاقہ بڈھ بیر اور ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقہ کلاچی میں دہشتگردوں کے خلاف آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا۔
اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے ڈیرہ اسماعیل خان میں لانس نائیک محمد اعجاز خان کی شہادت پر خراج عقیدت پیش کیا۔
راجہ پرویز اشرف نے ڈیرہ اسماعیل خان میں شہید اعجاز خان کے اہلخانہ سے تعزیت کا اظہار کیا، شہید کے درجات کی بلندی اور سوگوار خاندان کو اس ناقابل تلافی نقصان کو برداشت کرنے کے لیے صبر جمیل عطاء فرمانے کی دعا بھی کی۔
راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں سیکیورٹی فورسز کے اہلکاروں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی، ملک سے دہشتگردی کے ناسور کے خاتمے کے لیے جانوں کی قربانی دینے والوں پر قوم کو فخر ہے، دہشتگردی کے خاتمے کے لیے پوری قوم سیکیورٹی فورسز کے ساتھ کھڑی ہے۔
اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے مزید کہا کہ وہ دن دور نہیں جب سیکیورٹی فورسز دہشتگردوں کا قلع قمع کرنے میں کامیاب ہوں گی، شرپسند عناصر اپنی مذموم سازش کے ذریعے دہشتگردی کے خلاف سیکیورٹی فورسز کے عزم کو متزلزل نہیں کر سکتے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
