
ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے کلاچی میں سیکیورٹی فورسز کا انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن، 2 دہشت گرد جہنم واصل
ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے کلاچی میں سیکیورٹی فورسز نے انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن کر کے 2 دہشت گرد جہنم واصل کر دیے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے کلاچی میں سیکیورٹی فورسز کا انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن ہوا جس کے دوران سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں 2 دہشت گرد مارے گئے۔
جنوبی وزیرستان کے علاقے کوٹ اعظم میں بھی سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 1 دہشت گرد ہلاک کر دیا جس کے قبضے سے اسلحہ اور بارودی مواد برآمد ہوا۔
دہشتگرد نہ صرف سیکیورٹی فورسز بلکہ عام شہریوں کے خلاف بھی کارروائیوں میں ملوث تھے۔
اس کے علاوہ شمالی وزیرستان کے علاقے غڑیوم میں دیسی ساختہ بارودی سرنگ کا دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں 1 سپاہی شہید ہو گیا، 26 سالہ شہید سپاہی شاہ زیب کا تعلق راولپنڈی سے تھا۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ علاقے سے دہشت گردوں کے خاتمے کے لئے سینیٹائزیشن آپریشن جاری ہے، پاکستان کی سیکیورٹی فورسز دہشت گردی کی لعنت کے خاتمے کے لئے پرعزم ہیں، بہادر سپاہیوں کی عظیم قربانیاں دہشت گردی کے خلاف جنگ کے عزم کو تقویت دیتی ہیں۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں۔
ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں۔
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News