جلد از جلد عوام کو مفت اور سستی بجلی فراہم کریں گے، وزیر توانائی سندھ
پیپلز پارٹی کے رہنما ناصر شاہ نے کہا ہے کہ پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی کے رہنما ناصر شاہ نے روہڑی میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی نے سندھ کے عوام کے لیے بہت کچھ کیا ہے، سندھ میں کینسر کا علاج مفت ہورہا ہے، صحت کی بہترین اور مفت علاج سندھ میں فراہم کیا جارہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ 12 لاکھ خواتین کو مائیکرو فنانس کی سہولت فراہم کی، بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کو آگے بڑھایا، ہم نے نوکریاں دیں کچھ لوگ عدالتوں میں چلے گئے، عدالت نے نوکریوں پر اسٹے کردیا، لیکن 8 فروری کے الیکشن کے بعد اور زیادہ نوکریاں فراہم کریں گے، آئندہ الیکشن میں میں پیپلزپارٹی ملک گیر کامیابی حاصل کرے گی۔
ان کا کہنا تھا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کے دور میں ہمیں وفاق سے کوئی مدد نہیں ملی، پیپلز پارٹی کی سندھ حکومت پر الزامات لگائے گئے، الزامات کے باوجود پیپلز پارٹی حکومت نے سندھ میں سب سے زیادہ ترقیاتی کام کرائے جبکہ پی ٹی آئی کی حکومت نے سندھ کے ترقیاتی منصوبوں میں کوئی مدد نہیں کی۔
ناصر شاہ نے کہا کہ ملک کے حالات اس وقت خراب ہیں، ہماری فورسز پر حملے ہورہے ہیں دہشت گردی ہورہی ہے، ہمارے فوجی جوان دہشت گردوں سے نبردازما ہیں، ہمارے لیے سب سے پہلے پاکستان ہے، پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں، یہاں موجود عوام ہاتھ اُتھا کر فوج کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ آج فلسطینی عوام کے ساتھ کیا ہورہا ہے اور مسلم اُمہ خاموش ہے، پاکستانی عوام فلسطینی عوام کے ساتھ ہیں۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
