Advertisement
Advertisement
Advertisement

نگران وزیراعلیٰ سندھ سے ایران کے سفیر کی ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال

Now Reading:

نگران وزیراعلیٰ سندھ سے ایران کے سفیر کی ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال
نگران وزیراعلیٰ سندھ اور ایرانی سفیر

نگران وزیراعلیٰ سندھ سے ایران کے سفیر کی ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال

نگران وزیراعلیٰ سندھ جسٹس (ر) مقبول باقر سے ایران کے سفیر رضا امیری مغدام کی ملاقات ہوئی۔

تفصیلات کے مطابق نگران وزیراعلیٰ سندھ جسٹس (ر) مقبول باقر سے ایران کے سفیر رضا امیری مغدام کی ملاقات ہوئی جس میں دو طرفہ تجارت، باہمی اور دلچسپی کے امور پر بات چیت کی گئی۔

نگران وزیراعلیٰ سندھ اور ایرانی سفیر نے اس دوران اسرائیل کی طرف سے فلسطینیوں کے قتل عام کی شدید مذمت کی۔

مقبول باقر نے اس موقع پر کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان بارڈر مارکیٹ کھل گئی ہے، سالانہ تجارت 2.4 بلین ڈالرز تک پہنچ گئی ہے، دونوں ممالک کے درمیان بہتر تجارت پر بات چیت جاری ہے، ہمیں بینکنگ کا فارمولا سسٹم کرنے کی ضرورت ہے، پاکستان اور ایران کے تعلقات صدیوں سے ہیں جو مزید مضبوط ہو رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ مجھے امید ہے کہ ایران-پاکستان گیس پائپ لائن کا مسئلہ بھی جلد حل ہو جائے گا، ماضی میں ایرانی ریسٹورینٹس، بیکریز اور دیگر کاروبار کراچی میں کرتے تھے، اب ایرانی تاجر کراچی میں کم ہو گئے ہیں جس کو بڑھانا چاہیے، میں نے خود سیکنڈری تعلیم کے ابتداء میں فارسی پڑھی تھی۔

Advertisement

ایرانی سفیر کا کہنا تھا کہ مزید دو بارڈر مارکیٹس بھی جلد کھل جائیں گئیں، سالانہ تجارت 5 بلین ڈالرز تک حل ہو جائے گی، اسلام آباد تا تہران کے درمیان سڑک اور ریل کا پروجیکٹ ہے، اس راستے میں وقت کے ساتھ ترکی کو بھی ملائینگے، سی پیک ایران کی سرحد کے ساتھ ہے اور وہ بھی دونوں ملکوں کو ملا دیگا، اس خطے میں 800 سال فارسی زبان چلتی تھی، سازش کے تحت فارسی زبان کو خطے سے کم کیا گیا، ہندستان سے پاکستان کی تقسیم سازش کے تحت اس طرح کی گئی کہ کشمیر کا مسئلہ چلتا رہے۔

اس کے علاوہ کچھ دن قبل نگراں وفاقی وزیر برائے قومی ورثہ و ثقافت جمال شاہ سے ایران کے سفیر ڈاکٹر رضا امیری مقدم نے ملاقات کی جس میں فن و ثقافت کے شعبے میں تعاون کو مزید بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات میں دونوں فریقین نے دونوں برادر ممالک کے درمیان فن، ثقافت، فلم اور خطاطی کے شعبوں میں تعاون کے مختلف شعبوں پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا جبکہ دونوں فریقین نے رواں ماہ کے دوران پاک ایران مشترکہ ثقافتی ہفتہ کے انعقاد پر بھی اتفاق کیا۔

نگران وفاقی وزیر جمال شاہ نے فن، ثقافت، فلم اور ادب کے شعبے میں پاک ایران تعاون کو مزید مستحکم کرنے کے عزم کا اعادہ کیا جبکہ انہوں نے ثقافت کے شعبے میں ایک دوسرے کے تجربات سے سیکھنے کی خواہش کا اظہار بھی کیا۔

ملاقات میں ایرانی سفیر نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان ثقافتی شعبے میں تعاون کو مزید فروغ دینے کے وسیع امکانات موجود ہیں۔

ایران کے سفیر ڈاکٹر رضا امیری مقدم نے وفاقی وزیر برائے قومی ورثہ و ثقافت کو ایران کے دورے کی دعوت بھی دی اور کہا کہ ہم دونوں برادر ممالک کے درمیان ثقافت اور بالخصوص مشترکہ فلم پروڈکشن کے شعبے میں تعاون کرنا چاہیں گے۔

Advertisement

دوسری جانب یونیسیف اور محکمہ تعلیم کی جانب سے ہفتہ اطفال کی تقریب کا انعقاد ہوا جس میں نگران وزیر اعلیٰ سندھ جسٹس ریٹائرڈ مقبول باقر اور نگران وزیر تعلیم رعنا حسین شریک ہوئے۔

وزیر تعلیم سندھ رعنا حسین کا کہنا تھا کہ اساتذہ کام کرنے والے بچوں کے حساب سے اسکول ٹائم سیٹ کریں، اس سے بچوں کو تعلیم کا حرج نہیں ہو گا، امتحانات کا طریقہ تبدیل ہو گیا ہے گریڈنگ سسٹم آرہا ہے، اساتذہ بچوں کا آداب اخلاق کی بھی تعلیم دیں، طلباء سے کہتی ہوں کہ نمبرز لینے سے فائدہ نہیں اچھے اخلاق اور آداب بھی ہونے چاہیں، بچوں کی نیوٹریشن پر بھی کام چل رہا ہے، طلباء کو کوئی شکایت ہو تو اساتذہ سے کریں اگر وہ نہ سنیں تو محکمہ تعلیم کے شکایتی سیل کو شکایت کریں۔

نگران وزیر اعلی سندھ جسٹس ریٹائرڈ مقبول باقر کا اس موقع پر کہنا تھا کہ تمام بچوں کو خوش آمدید کہتا ہوں، سندھ حکومت بچوں اور ان کی صحت پر کام کر رہی ہے، تمام بچوں کو برابری کے حقوق دینے کے لئے کوشاں ہیں، تمام بچوں کو تعلیم دینا ریاست کا بنیادی حق ہے، بچوں کو پولیو اور غذائی کمی سے بچانا ہے، انشاءاللہ سارے فنڈز جلدی ریلیز ہو جائیں گے، اسپتالوں کے فنڈز کیوں رکے ہیں وجوہات تھوڑی بہت آپ کو بھی پتہ ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ سیلاب میں تباہ ہونے والے اسکولوں کی تعمیر جاری ہے، اسپتالوں میں اسٹاف کی کمی کے لیے سندھ پبلک سروس کمیشن کو خط لکھا ہے، کچھ معاملات میں کورٹ کا اسٹے ہے، نجی اسکولوں کو دس فیصد فری شپ کے لیے ہدایت کر دی ہے.

واضح رہے کہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج ’بچوں کا عالمی دن‘ منایا جا رہا ہے۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

Advertisement

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
آئی اے ای اے نے پاکستان کے سول نیوکلیئر پروگرام کو تسلی بخش قرار دیدیا
پاکستان سے مانچسٹر جانے والوں کے لیے خوشخبری
معصوم ارتضیٰ کی شہادت باہمت والدین کی استقامت اور وطن سے لازوال محبت کی انمول داستان
الیکشن کمیشن نے ملک میں ووٹرز کا ڈیٹا جاری کر دیا
فتنہ الہندوستان کا دہشتگرد افغانستان میں پراسرار طور پر ہلاک
سونا کتنا مہنگا؟ قمیت میں مزید اضافہ ریکارڈ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر