مسلم لیگ (ن) کو پنجاب میں اتحاد کی ضرورت نہیں، راجہ ریاض
سابق اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی راجہ ریاض نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کو پنجاب میں اتحاد کی ضرورت نہیں۔
تفصیلات کے مطابق سابق اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی راجہ ریاض نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ (ن) لیگ کے پاس دوسری جماعتوں کے لوگوں کو ایڈجسٹ کرنے لئے جگہ نہیں، بہت لوگوں کیلئے بات کی ہے لیکن ٹکٹ دینے میں بھی مشکلات آرہی ہے، مسلم لیگ (ن) پنجاب میں کلین سوئپ کرے گی۔
ان کا کہنا تھا کہ مجھے نہیں لگتا کہ استحکام پاکستان پنجاب میں سیٹیں نکال سکیں گی لیکن حالات کا کچھ نہیں کہا جا سکتا سیاست میں تبدیلیاں ہوتی رہتی ہیں، آئی پی پی اور مسلم لیگ (ن) کا اتحاد نہیں، سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے حوالے سے ورکنگ جاری ہے، مسلم لیگ (ن) کو پنجاب میں اتحاد کی ضرورت نہیں۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
