Advertisement
Advertisement
Advertisement

وفاقی کابینہ نے دو اہم فیصلوں کی منظوری دے دی

Now Reading:

وفاقی کابینہ نے دو اہم فیصلوں کی منظوری دے دی
وفاقی کابینہ

اسلام آباد: وفاقی کابینہ کی جانب دو اہم فیصلوں کی منظوری دے دی گئی۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی کابینہ نے ملائیشیا کے ساتھ دفاعی تعاون بڑھانے اور جسٹس ریٹائرڈ مظہر عالم خان میاں خیل کو اہم عہدے پر تعینات کرنے کی منظوری دے دی۔

ذرائع نے بتایا کہ وفاقی کابینہ کی جانب سے وزارت دفاع کو ملائیشیا کے ساتھ 1997 کے معاہدے میں ترمیم کی اجازت دے دی گئی اور جسٹس ریٹائرڈ مظہر عالم خان میاں خیل کو اہم عہدے پر تعینات کرنے کی منظوری دی گئی۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ جسٹس ریٹائرڈ مظہر عالم خان میاں خیل کو چیئرمین ایپلٹ ٹربیونل مسابقتی کمیشن تعینات کرنے کی منظوری دی گئی۔

اس کے علاوہ جسٹس ریٹائرڈ مظہر عالم خان میاں خیل 68 سال کی عمر تک خدمات انجام دیں گے۔

Advertisement

ذرائع کے مطابق مسابقتی کمیشن کا ایپلٹ ٹربیونل 17 جولائی سے غیر فعال تھا، تعیناتی کے بعد اربوں روپے جرمانے کے کیسز نمٹائے جا سکیں گے۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ وفاقی کابینہ نے فیصلوں کی سمری سرکولیشن کے ذریعے منظوری دی۔

دوسری جانب وفاقی کابینہ نے سابق وزیر اعظم کا کرپشن کیس کا ٹرائل اڈیالہ جیل میں کرنے کی بھی منظوری دے دی۔

ذرائع کے مطابق وزرات قانون کی سمری پر وفاقی کابینہ سے سرکولیشن کے ذریعے منظوری لی گئی تاہم 190 ملین پاونڈ کیس کا ٹرائل احتساب عدالت اڈیالہ جیل میں کرے گی۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ نیب کی ٹیم 190 ملین پاونڈ اسکینڈل کی تحقیقات تقریباً مکمل کر چکی ہے، جلد ریفرنس دائر ہو گا جبکہ کیس میں ضمانت کا معاملہ بھی احتساب عدالت اڈیالہ جیل میں سنے گی۔

یاد رہے کہ نیب کی جانب سے امن و امان کی صورت حال کے پیش نظر اڈیالہ جیل میں عدالت کے قیام کی سفارش کی گئی تھی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
مفتی تقی عثمانی اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر دنیا کے با اثر مسلمانوں کی فہرست میں شامل
27 ویں آئینی ترمیم قومی اسمبلی سے پہلے سینیٹ میں پیش کی جائے، اسحاق ڈار
پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن نے چینی کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ حکومت کو قرار دے دیا
انتونیو گوتریس سے ملاقات، صدر زرداری کا خود مختار فلسطینی ریاست کے قیام پر زور
کراچی میں بے رحم قاتل ٹریفک نے 10 ماہ میں 733 افراد کو لقمہ اجل بنا لیا
اسلام آباد ایئرپورٹ پر انجینیئرز کی ہڑتال، پی آئی اے کی آٹھ پروازیں منسوخ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر