
نواز شریف دو روزہ دورے پر کوئٹہ پہنچ گئے
سابق وزیر اعظم و پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں نواز شریف دو روزہ دورے پر کوئٹہ پہنچ چکے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق میاں نواز شریف خصوصی طیارے کے ذریعے لاہور ایئرپورٹ سے کوئٹہ پہنچے۔
شہباز شریف، مریم نواز شریف اور دیگر رہنما بھی نواز شریف کے ہمراہ موجود ہیں۔
خیال رہے کہ میاں نواز شریف کا 2017 کے بعد یہ پہلا دورہ بلوچستان ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں شہباز شریف نے کہا کہ بلوچستان کی ترقی کا سفر دوبارہ آگے بڑھانے کے لیے قائد میاں نواز شریف کے ہمراہ ہم آج کوئٹہ جا رہے ہیں۔
شہباز شریف نے کہا کہ وطن واپسی کے کچھ دن بعد ہی میاں نواز شریف کا یہ دورہ دراصل بلوچستان کی خوشحالی کے لیے ہمارے عزم کا عکاس ہے، پاکستان کی ترقی بلوچستان کی ترقی سے مشروط ہے جسے میاں نواز شریف نے اپنے ہر دور میں ترجیح دی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News