Advertisement
Advertisement
Advertisement

سندھ اور پنجاب وزرائے اعلیٰ کا کچے کے ڈاکوؤں کیخلاف مشترکہ آپریشن پر اتفاق

Now Reading:

سندھ اور پنجاب وزرائے اعلیٰ کا کچے کے ڈاکوؤں کیخلاف مشترکہ آپریشن پر اتفاق
سندھ اور پنجاب

سندھ اور پنجاب وزرائے اعلیٰ کا کچے کے ڈاکوؤں کیخلاف مشترکہ آپریشن پر اتفاق

سندھ اور پنجاب وزرائے اعلیٰ نے کچے کے ڈاکوؤں کیخلاف مشترکہ آپریشن پر اتفاق کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق نگراں وزیراعلیٰ سندھ جسٹس (ر) مقبول باقر سے نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی ملاقات ہوئی جس میں گنے کی قیمت پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے اس موقع پر کہا کہ ہم نے گنے کی قیمت 400 روپے فی من مقرر کی ہے۔

وزیر اعلیٰ سندھ نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ ہم نے غور و فکر کے بعد گنے کی قیمت 425 روپے فی من کی ہے، سندھ میں گنے کی کاشت پر پنجاب کے بنسبت زیادہ خرچہ ہو رہا ہے، گندم کی بمپر کراپ کیلئے بھی آبادگاروں کو 4000 روپے فی من قیمت کو برقرار رکھا ہے۔

دونوں وزراء اعلیٰ نے شہر کراچی کے مختلف منصوبوں سے متعلق بات چیت کی۔

Advertisement

وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ لاہور ڈولپمنٹ اتھارٹی کی ٹیم جلد شہر کراچی کا دورہ کرے گی، ایل ڈی اے ٹیم کراچی ڈولپمنٹ اتھارٹی اور کے ایم سے کے متعلقہ افسران سے ملاقات کرے گی۔

ملاقات کے دوران کچے میں آپریشن کے حوالے سے بھی تفصیلی بات چیت ہوئی، دونوں وزراء نے اتفاق کیا کہ سردیوں کے آنے سے دریا میں پانی کی مقدار کم ہو رہی ہے، جلد ڈاکؤں کے خلاف مشترکہ آپریشن کیا جائے۔

نگران وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ کچے میں مشترکہ آپریشن کیلئے ضروری اسلحہ کے بندوبست کیا گیا ہے، پنجاب سندھ اور بلوچستان کے آئی جیز جیسے ہی تیاریوں کو مکمل قرار دیں گے تو آپریش شروع کرینگے۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سندھ حکومت کا ڈینگی اور ملیریا کی ٹیسٹ فیس میں کمی کا اعلان
وزیر داخلہ سندھ سے برطانوی ہائی کمشنر کی ملاقات، باہمی دلچسپی کے امور پر تفصیلی تبادلہ خیال
کراچی: افغان کیمپ کی خالی زمین واگزار کرنے کیلئے آپریشن کی تیاری مکمل
تنخواہ دار پر ٹیکسز کا انبار، پہلی سہہ ماہی میں 130 ارب کا ریکارڈ ٹیکس ادا کیا
اپوزیشن اراکین کے قائمہ کمیٹیوں سے استعفے، بیشتر چیئرمین سرکاری گاڑیوں پر قابض
ملک میں موسم کی تبدیلی کے ساتھ ہی لاہور اور کراچی کی فضا مضر صحت قرار
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر