
اسلام آباد: نگران وزیر خزانہ ڈاکٹر شمشاد اختر نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف مشن سے مذاکرات کامیاب ہونے کی قوی امید ہے۔
نگران وفاقی وزیر شمشاد اختر نے میڈیا سے غیررسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تمام اداروں نے اہداف پر عملدرآمد کیا، کارکردگی اطمینان بخش ہے۔
انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف کے ساتھ مذاکرات مثبت طریقے سے آگے بڑھ رہے ہیں، آئی ایم ایف کے ساتھ معاشی ٹیم مذاکرات میں مصروف عمل ہے۔
شمشاد اختر نے کہا کہ دعا ہے کہ آئی ایم ایف کے ساتھ مذاکرات اچھے انداز سے کامیاب ہو جائیں۔
نگران وزیر خزانہ نے مزید کہا کہ آئی ایم ایف کے ساتھ میری اور معاشی ٹیم کی میٹنگز بہتر ہوئی ہیں، پالیسی سطح کے مذاکرات میں خود شرکت کروں گی۔
دوسری جانب آئی ایم ایف اور وزارت خزانہ حکام کے درمیان تکنیکی سطح کے مذاکرات جاری ہیں، تاہم اس دوران وزارت خزانہ آئی ایم ایف کو جون 2024 تک 6670 ارب روپے محصولات جمع کرنے کا پلان جمع کرائے گی۔
وزارت خزانہ کے ذرائع کا کہنا تھا کہ پروجیکشن رپورٹ میں تمام سیکٹر سے محصولات کی رپورٹ پیش کی جائے گی، آئی ایم ایف نے ایف بی آر سے زیر التوا ٹیکس کیسز پر پیشرفت پر بھی رپورٹ آج مانگ رکھی ہے جبکہ ٹیکس نیٹ میں شامل 10 لاکھ نئے ٹیکس دہندگان کی تفصیلات آئی ایم ایف کو شیئر کر دی گئی ہے۔
بعدازاں آئی ایم ایف نے مطالبہ کیا تھا کہ پروجیکشن رپورٹ میں تمام سیکٹرز سے محصولات کی رپورٹ پیش کی جائے، ایف بی آر ریونیو اہداف میں ٹیکس شارٹ فال نہیں کرے گا۔
آئی ایم ایف کا کہنا تھا کہ ٹیکس دہندگان کی تعداد بڑھا کر ریونیو محصولات کو بڑھایا جائے، ایف بی آر آئی ایم ایف کے مطالبات پر رپورٹ سوموار کو پیش کرے گا۔
واضح رہے کہ چند روز قبل عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کا وفد پاکستان پہنچا، جن میں 8 افراد شامل تھے جو اقتصادی جائزہ کیلئے پاکستان پہنچے تھے، مذاکرات میں وزارت خزانہ میں قائم آئی ایم ایف آفس کے 2 لوگ شریک ہوں گے، مجموعی طور پر 10 افراد 15 تاریخ تک پاکستانی معاشی ٹیم سے مذاکرات کریں گے۔
آئی ایم ایف وفد سے اقتصادی جائزے پر مذاکرات کیلئے وزارت خزانہ نے تمام وزارتوں کی کارکردگی رپورٹ مرتب کر لی، 11 وزارتوں اور اتھارٹیز کی طے شدہ اہداف پر مکمل عملدرآمد اور جزوی عملدرآمد رپورٹ بھی تیار کی گئی ہے۔
وزارت خزانہ، ایف بی آر، وزارت انرجی، وزارت پٹرولیم نے اہداف پر عملدرآمد کیا، بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام، وزارت منصوبہ بندی، پیپرا نے بھی اہداف مکمل کیے، آئی ایم ایف کیساتھ کامیاب اقتصادی جائزہ مکمل ہونے پر 71 کروڑ ڈالر کی قسط ملے گی۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News