
ای سی سی نے 262 ادویات کی ریٹیل قیمتوں میں اضافے کی سمری ایک بار پھر موخر کردی ہے۔
تفصیلات کے مطابق نگراں وزیر خزانہ ڈاکٹر شمشاد اختر کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں ای سی سی نے 262 ادویات کی ریٹیل قیمتوں میں اضافے کی سمری ایک بار پھر موخر کردی۔
نگراں وزیر خزانہ ڈاکٹر شمشاد اختر نے وزیر صحت کی عدم موجودگی پر وزارت صحت کی سمری موخر کی۔
ای سی سی نے ہدایت کی کہ وزیر صحت اگلے اجلاس میں سمری خود لیکر آئیں۔
اجلاس میں ربیع سیزن 2023 کیلئے یوریا کھاد کی درآمد کی اجازت دے دی گئی، سندھ اور پنجاب کیلئے جولائی تا ستمبر 2023 کیش کریڈٹ کی سمری کا جائزہ لیا گیا۔
اس موقع پر پنجاب کیلئے 540 ارب،سندھ کیلئے 214 ارب روپے کیش کریڈٹ منظور کیے گئے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں۔
ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں۔
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News